عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
واجباتِ عمرہ (۲) (۱) صفاومروہ کے درمیان سعی کرنا (۲) چوتھائی سر کے بال منڈانا یا کٹانا ۔ عمرہ کی سنتیں اور آداب عمرہ کی سنتیں اور آداب وہی ہیں جو سعی سے فارغ ہونے تک حج کی ہیں ، لیکن عمرہ میں طواف کی نیت کرنے کے بعد پہلا چکر شروع کرتے وقت حجرِ اسود کا استلام کرے تو تلبیہ کہنا موقوف کردے ۔ محرمات ومکروہاتِ عمرہ محرمات ومکروہات عمرہ وہی ہیں جو حج کے ہیں ۔ مفسدِ عمرہ عمرہ کے طواف کا اکثر حصہ (چارچکر) ادا کرنے سے پہلے جماع کرنا۔ مدینہ منورہ وروضئہ مطہرئہ سید الانبیاء صلی اﷲ علیہ وسلم کی زیارت