عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دُور کرنے یا ایک گھنٹہ سے کم سلا ہوا کپڑا پہننے وغیرہ سے جو صدقہ واجب ہوتا ہے وہ مقدرہ ہے اور اس کی مقدار اپنے اپنے مقام پر بتائی جاچکی ہے اور کفاراتِ مخیرہ میں جو صدقہ کہ مقدرہ ہے وہ تین صاع گندم ہے ۵؎ (جس کو چھ مسکینوں پر صدقہ کرنا واجب ہے جیسا کہ اوپر بیان ہوا،مؤلف)۔ جماع ومحرکاتِ جماع جماع ومحرکاتِ جماع کا حکم : (۱)جماع گناہ کے اعتبار سے عظیم ترین اور اثر کے اعتبار سے شدید ترین جنایت ہے کیونکہ اگر حج وعمرہ کا رکن ادا کرنے سے پہلے جماع اس کی شرائط کے ساتھ پایا جائے تو چاروں ائمہ کے نزدیک حج وعمرہ فاسد ہوجاتے ہیں ۱؎ (۲) جماع کی حد عورت کی قبُل یا مرد یا عورت کی دُبر میں حشفہ کا داخل ہوجانا ہے اگرچہ انزال نہ ہو، جماع سے حج فاسد ہونے کی پانچ شرطیں ہیں جو حج فاسدکرنے کے بیان میں درج ہیں ۲؎ (۳) محرکاتِ جما ع میں سے کوئی فعل سرزد ہونے سے انزال ہوجانے کے باوجود بالاتفاق حج فاسد نہیں ہوتا خواہ وہ فعل وقوف عرفات سے پہلے سرزد ہویا بعد میں کیونکہ نص کی بنا پر حج اس وقت فاسد ہوتا ہے جبکہ جماع حقیقۃً پایا جائے اور جماع معنیً کادرجہ اس سے کم ہے اس لئے اس سے حج فاسد نہیں ہوتا بخلاف روزہ کے کہ یہ جماع معنیً یعنی محرکات جماع سے انزال ہونے کی صورت میں بھی فاسد ہوجاتا ہے کیونکہ روزہ کافاسد ہونا شہوت کی تکمیل پر موقوف ہے اور وہ جماع معنیً میں پائی جاتی ہے ۳؎ پس جس طرح روزہ فاسد