عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کرکے دوزخ کی آگ میں جلا دوں گا، آپ جو کچھ دریافت فرمائیں میں سچ سچ آپ کے سامنے بیان کردوں گا۔ آنحضرت ﷺنے فرمایا کہ وہ کونسا عمل ہے کہ اگرمیری امت اس پر عمل کرے تو تیرے شر سے محفوظ رہے، ابلیس لعین نے جواب دیا کہ جو کوئی ان ستر چیزوں پر عمل کرے تو تیرے شر سے محفوظ رہے۔ ابلیس لعین نے جواب دیاکہ جو کوئی ان ستر چیزوں پر عمل کرے اللہ تعالیٰ اس کومیرے شر سے محفوظ رکھے گا (۱)۔ پانچوں وقت کی نماز مستحب وقت میں پڑھے، (۲)۔ نماز جماعت کے ساتھ ادا کرے، (۳)۔ تہجد کی نماز پڑھے، (۴)۔ استغفار پڑھے خصوصاً صبح کے وقت ۲۷ دفعہ یا ۷۰ دفعہ پڑھے، (۵)۔ لمبی رات میں نفل پڑ ھے یاقضائے عمری پڑھے اور نمازوں کے بعد تسبیحات پڑھے اور صلوٰۃ التسبیح کی چا ررکعتیں ہیں جن کی بہت فضیلت آئی ہے ہر ہفتہ پڑھے یا ہر مہینے یا ہر چھٹے مہینے ہی پڑھے (طریقہ کتاب الصلوٰۃ میں ملا حظہ ہو) (۶)۔ قرآن مجید کی تلاوت تجوید کے مطابق صحیح کرے، (۷)۔ عمل کی نیت سے علم حاصل کرے، (۸)۔ روزانہ ایک سو یا اس سے زیادہ دفعہ لاحول پڑھے، (۹)۔ نبی ﷺ پرہمیشہ بہت درود بھیجے، (۱۰)۔ ذکر الٰہی ہمیشہ اورہر وقت کرے، قرآن مجید اوردرود شریف کے بعدکلمہ طیبہ کا ذکر افضل الذکر ہے (۱۱)۔ ہر وقت باوضو رہے اور یہ مومن کاہتھیار ہے اور محدث معذور تیمم کیا کرے اور ہر نماز کے لئے تازہ وضو کرے، (۱۲)۔ علم کے موقفق عمل کرے، (۱۳)۔ مال وعلم میں سخاوت کرے بخل ہر گز نہ کرے، (۱۴)۔ صاحب نصاب ہو تو زکوٰۃ ادا کرے، (۱۵)۔ حسب مقدور نفلی صدقہ وخیرات کرے، (۱۶)۔ ہر ماہ کے ایام بیض (۱۳، ۱۴، ۱۵، تاریخ قمری) کے روزے رکھے، (۱۷)۔ دنیا سے زہدا ختیار کرے، (۱۸)۔ ہر وقت موت اور قبر اور قیامت کی فکررکھے، (۱۹)۔ خوف خدا بہت رکھے۔ ہر وقت کی بے خوفی بری ہے، (۲۰)۔ مصحف (قرآن مجید) کو