عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
متفرقاتِ حج حج کی افضلیت کے مسائل : (۱)علماء نے تمام اعمال پرحج کی افضلیت کے بارے میں اختلاف کیا ہے بعض نے کہا ہے کہ نماز تما م اعمال سے افضل ہے بعض نے روزہ کو افضلِ اعمال کہا ہے اور بعض نے حج کو افضل کہا ہے اور بحر الزاخر میں کہا ہے کہ ہمارے اصحاب کے نزدیک ایمان کے بعد سب سے افضل نماز ہے پھر زکوٰۃ پھر روزہ پھر حج پھر جہاد ہے ۵؎ (۲) مالدار کا حج فرض فقیر کے حج فرض سے افضل ہے اس لئے کہ فقیر مکہ پہنچنے کے بعد فرض حج ادا کرتا ہے اوراس سے پہلے اپنے سفرکے دوران وہ نفلی حج کا سفر کرنے والا ہے اور مالدار آدمی گھر سے ہی حج فرض کے لئے سفر کرنے والا ہوتا ہے لیکن یہ بات اس وقت ہے جبکہ دونوں نے حج فرض کا احرام میقات سے باندھ ہو لیکن اگر دونوں نے اپنے شہر سے اس کااحرام باندھا ہوتو دونوں کے سفر کا حکم یکسا ں ہے لیکن پھر بھی مالدار کے حج کو فقیر کے حج پر فضیلت ہوگی اس لئے کہ مالدار آدمی سے محتاجوں اور ساتھیوں کی امداد حاصل ہوتی ہے ۶؎۔ (۳) حج فرض والدین کی اطاعت سے اولیٰ ہے لیکن یہ حکم اس وقت ہے جبکہ اس کے سفر کی وجہ سے اس کے والدین دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ہلاک نہ ہوجائیں اس لئے کہ جب والدین یا ان میں سے کوئی ایک اس کی خدمت کامحتاج ہوتو ان کی اجازت کے بغیر اس کا سفر کرنا مکروہ ہے اور اگر والدین موجود نہ ہوں اور دادا دادی میں سے کوئی ہو تو