عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بائیں جانب اوپر نیچے ملے اور اگر چاہے تو دائیں انگوٹھے اور دائیں انگشت شہادت سے اس طرح ملے کہ پہلے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے دائیں جانب اوپر اور نیچے ملے دائیں ہاتھ کی انگشت شہادت سے (ش وبحر) (۹) عورت مسواک پر قادر ہونے کے باجود (مسواک کی بجائے دنداسہ یادرخت صنوبر یا بطم کا گوند (مصطگی) چبا سکتی ہے کیونکہ عورتوں کی ظاہری جلد نرم ونازک ہوتی ہے اورمسواک پر مداومت کرنا ان کے دانتوں کو کمزور دیتاہے پس اس کے لئے مصطگی کا چبانا مستحب ہے اور ظاہر یہ ہے کہ عورتوں کیلئے مصطگی کوچبانا وضو کے شروع میںہونا ضروری نہیں ہے یعنی جس طرح مرد کلی کرتے وقت مسواک کرتے ہیں عورت کو اس وقت مصطگی چبانے کا امر نہیں کیاجائے گاثواب میں مسواک کا قائم مقام ہونے کیلئے عورت کو مصطگی مسواک کی نیت سے چبانی چاہیے کیونکہ مستورات کو اس کاثواب اس وقت ملے گا جبکہ مسواک کی نیت سے چبائیں گی ورنہ ثواب نہیں ملے گا (بحروش وط وم وع ملتقطاً) (۱۰) جس شخص کو مسواک کرنے سے قے آنے کا اندیشہ ہو وہ اس کو ترک کردے۔ (ع وبحر) مسواک کرنے کا مسنون طریقہ: اس کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ مسواک کو پانی میں تر کرکے دائیں ہاتھ میں اس طرح پکڑے کہ دائیں ہاتھ کی چھنگلیا مسواک کے نیچے رکھے اورانگوٹھا مسواک کے سرے کے برابر میں اورباقی تین انگلیاں مسواک کے اوپر کی جانب رہیں جیسا کہ حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے (بحرودروش وم ملتقطاً) مٹھی باندھ کر نہ پکڑے کیونکہ یہ ہیئت مسنونہ کے خلاف ہے اور اس سے مرض بواسیر لاحق ہوجاتا ہے (بحروش وم ملتقطاً) پھر داہنی طرف کے اوپر کے دانتوں پرملتے ہوئے بائیں طرف لے جائیں پھر اسی طرح داہنی طرف کے نیچے کے دانتوں پرملتے ہوئے بائیں طرف