عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۷۔ مٹی کاجانور (پرندہ ) بنا کر زندہ کر دکے اڑادتے تھے۔ ۸۔ حضرت داؤد علیہ اسلام کے ہاتھ میں لوہا نرم ہوجاتاتھا اور وہ اس سے زرہ وغیرہ بنالیتے تھے۔ ۹۔ حضرت داؤد علیہ السلام کی سریلی آواز سے پرندے، جانور اور پانی وغیرہ ٹھہرجاتے تھے۔ ۱۰۔ اور بھی بہت سے معجزے ان پیغمبروںاور دوسروں سے ظاہر ہوتے رہے ہیں۔ ہمارے پیغمبر حضرت محمد سے بھی بکثرت بلکہ تمام انبیاء علیہم السلام سے زیادہ معجزے ظاہرہوئے ہیں لیکن اس مختصر میں ان کی گنجائش نہیں البتہ چند مشہور معجزے درج کئے جاتے ہیں زیادہ تفصیل کے لئے کتب احادیث وتفاسیر وتورایخ وسیر ملا حظہ فرمائیں۔ ۱۔آپ کا سب سے بڑا اور تاقیامت زندرہنے والا معجزہ قرآن مجیدہے چودہ سو سال کا طویل زمانہ گزرگیا اور قرآن پاک نے ببانگ دہل تمام اقوام عالم کو چیلنج کیا کہ فَاتُو بِسُورَۃٍ مِنّ مِثّلِہٖ وَادعُو شُھَدَاء کُم مّنِ دُونِ اللّٰہِ اِن کُنتُم صَادِقِینَ (بقرہ: ۲۳) ’’پس تم اس کی مثل ایک سورت ہی بنالاؤ اور اللہ تعالیٰ کے سوا (اپنے جھوٹے خدائوں کو امداد کے لئے ) بلا لو اگرتم سچے ہو ‘‘لیکن آج تک عربی زبان کے بڑے بڑے عالم وفاضل باوجود اپنی پوری کوشش کے قرآن مجید کی چھوٹی سے چھوٹی سورت کے مثل بھی نہ بنا سکے اور نہ قیامت تک بناسکیں گے۔ ۲۔ معراج شریف : معراج شریف یعنی حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے رات کو حالت بیداری میں اپنے جسم مبارک کے ساتھ براق پر سوار ہو کر مکہ معظمہ سے بیت المقدس تک اور وہاں سے ساتوںآسمانوں اور سدرۃ المنتہیٰ تک پھر وہاں سے جہاں تک اللہ