عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
۹۔ اور روزہ دنیا میں روزہ دار کو گمراہ ہونے سے بچاتا ہے اور آخرت میں دوزخ کے عذاب سے نجات دلاتا ہے اور یہ خالص اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے اللہ تعالیٰ کے سوا اور کسی کے لئے روزہ کی عبادت نہیں کی جاتی اور روزہ دار کے منہ کو ہوا اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک سے زیادہ خوشبودار ہے اور روزہ دار کو دنیا اور دین میں فرحت حاصل ہوتی ہے اور دنیا میں جبکہ وہ افطار کرتا ہے اور آخرت میں جبکہ روزہ در کو ثواب ملے گا اور نجات ہو کر اللہ تعالیٰ کا دیدار حاصل ہوگا۔جیسا کہ حدیث شریف میں ہے حضرت ابوہریرہؓ سے بخاری و مسلم میں روایت ہے اور روزہ فرشتوں کے سامنے روزہ دار کے ذکر کو بلند کرتا ہے اور روزہ دار کے جسم کو بیماریوں سے تندرست رکھتا ہے اور بہت بڑے اجر کا سبب ہے اور اس سے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے اور روزہ کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ ایک خفیہ عبادت ہے جب تک روزہ دار خود اس کا اظہار نہ کرے کسی دوسرے کو معلوم نہیں ہوسکتا بخلاف نماز و حج و قرأت قرآن وغیرہ عبادات کے اور روزہ میں ریاکاری داخل نہیں ہوتی بخلاف دیگر عبادات کے، اسی لئے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے الصوم لی وانا اجری بہ لہذا اس میں غیر کی شرکت کی نفی کر دی گئی ہے اور کسی عبادت کے لئے ایسا نہیں فرمایا۔روزہ کی اور بھی بہت سی خوبیاں اور فائدے ہیں مزید تفصیل کتب احادیث و فقہ میں ملاحظہ فرمائیں۔ روزے کی اقسام روزہ کی آٹھ قسمیں ہیں۔ ۱۔ فرض معین ۲۔ فرض غیر معین