عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے ذریعے شہوت کی تکمیل پائی گئی جیسا کہ عورت کو مس کرنے سے انزال ہوجانے پردم واجب ہوجاتا ہے ۲؎ واجباتِ حج میں سے کسی واجب کو ترک کرنا افعالِ حج یعنی طواف وسعی وقوفِ عرفہ ووقوفِ مزدلفہ وذبح وحلق ورمی وغیرہ کے واجبات میں سے کسی واجب کو ترک کرنے کی جنایات اور ان کی جزا کا بیان دس عنوانات کے تحت درج کیا جاتا ہے ۔۳؎ طوافِ زیارت کے واجبات میں سے کسی واجب کوترک کرنا : (۱)اگرپورا طوافِ زیارت یا اس کااکثر حصہ یعنی چار یا زیادہ چکر جنابت یا حیض یا نفاس کی حالت میں کیا تواس پر ایک بدنہ (ایک سالم اونٹ یا گائے ) واجب ہوگا جیسا کہ حضرت ابن عباس رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے اور اس لئے بھی یہ حکم ہے کہ جنابت حدث سے زیادہ غلیظ ہے پس اس کے نقصان کی تلافی کے لئے بدنہ واجب ہوگا تاکہ جنابت وحدث میں فرق ہوجائے اورحیض ونفاس کا حکم جنابت کی مانند ہے اور یہ ( حدثِ اکبر کی حالت میں کیا ہوا طواف) اگر حلق کرانے کے بعد کیا ہو تو عورت کے حلال ہونے کے بارے میں معتبر ہوگا اور وہ شخص ترکِ واجب یعنی حدثِ اکبر سے طہارت کے ترک کی وجہ سے گنہگار ہوگا اور اس پر واجب ہے کہ جب تک وہ مکہ معظمہ میں ہے طہارت کی حالت میں اس طواف کا اعادہ کرے پس اگر اس نے اس کا اعادہ کرلیا تو بدنہ (کفارہ اونٹ یا گائے ) اس سے ساقط ہوجائے گا اور گناہ کا معاف ہونا کفارہ ادا کردینے کے باوجود تو بہ یا اﷲ تعالیٰ کی مشیت پر موقوف ہے ، اگر اُس نے پاک ہوکر اس