عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کی غربی جانب ’’ ھذا مصلی رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم ‘‘ لکھا ہو ا ہے اس کی تعمیر محراب سلیمانی کے طرز کی ہے اور اس میں فخری پاشا کے زمانہ میں ترمیم ہوئی ہے (۲)محراب عثما نی : مسجد کی جنوبی یعنی قبلہ والی دیوار کے وسط میں حضرت عثمان ذی النورین رضی اﷲ عنہ کا مصلّٰی ہے جب آپ نے مسجد نبوی میں اضافہ فرمایا تو آپ یہاں کھڑے ہوکر امامت فرمایا کرتے تھے، آپ کے وقت میں یہ کچی اینٹوں کا مقصورہ تھا جس میں روشندان تھا اب یہ سنگِ مرمر کی بنی ہوئی کھلی محراب ہے جس میں سنگ موسیٰ کی پچی کاری کی ہوئی ہے ۔ (۳)محراب سلیما نی : یہ منبر ومحراب نبوی کے غربی جانب میں ہے اور تعمیر میں محرابِ نبوی کے ہمشکل ہے اس کو محراب ِ حنفی بھی کہتے ہیں کیونکہ کسی زمانہ میں مسجدِ نبوی ﷺ میں یکے بعد دیگرے دو جماعتیں حنفی اور شافعی اماموں کے پیچھے ہونے لگی تھیں اور حنفی امام اس محراب میں کھڑا ہوتا تھا ۔ ۹۳۸ ھ میں سلطان عثمانی ترکی نے اس محراب کو سنگِ مرمر وسنگِ موسیٰ سے تعمیر کرایا اس لئے اس کا نام محراب سلیمانی پڑگیا ، فخری پاشا کے زمانہ میں اس کی عام ترمیم کی گئی ۔(۴) محرابِ تہجّد : یہ محراب مقصورہ شریفہ (مزارِمقدس ) کی شمالی شباک ( جالی) سے ملے ہوئے چبوترہ پر بنی ہوئی ہے کہتے ہیں کہ یہ جگہ آنحضرت ﷺ کے نمازِ تہجد پڑھنے کی ہے واﷲ اعلم بالصواب۔ سلطان عبدالمجید کے زمانہ میںاس کی تجدید کی گئی ہے ۔(۵)محرابِ فا طمہ ؓ: یہ محراب مقصورئہ شریفہ کے اندر محرابِ تہجد کے جنوب میں اس ستون میں بنی ہوئی ہے جو بیت ِ بتول رضی اﷲ عنہا یا تربتِ بتول رضی اﷲ عنہا سے ملا ہو اہے اور اندر ہونے کی وجہ سے زائرین کو نظر نہیں آتا۔ (۶) محرابِ مشا ئخِ حرم : یہ محراب اغوات کے چبوترہ کے شمالی جانب ہے یہ جگہ شیخ