عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ناشتہ یا بھنی ہوئی دال نخود، ستّو، کھجور وغیرہ ساتھ لے لے تاکہ بوقت ضرورت کا م آئے پانی رکھنے کے لئے بالٹی یا کنستر (یا ڈرم) صراحی، مچھر دانی، دھوپ کا چشمہ، بیٹری، ستلی، سوا موٹر پر سامان باندھنے کے لئے رسی، اور جو ضروری اشیاء مناسب سمجھے ساتھ لے لے ایک چھوٹا مضبوط بکس بھی مع تالا کے لے لے بعض وقت اس کی ضرورت پڑجاتی ہے، ناخن تراش بھی لے لے تو اچھا ہے، عرب کی نائی ناخن نہیں بناتے ، چاقو اور قینچی سے بھی یہ کام ہوسکتا ہے ۷؎ دیگر امور جن کا خیال رکھنا چاہئے : (۱) سفر میں اتباعِ شریعت کا بہت خیال رکھنا چاہئے کیونکہ اگر عبادت میں بھی معصیت شامل ہوتی رہی تو پھر معصیت سے بچنے کونسا وقت ہوگا مثلاًریل گاڑی میں مقدارِ معین سے زیادہ اسباب بلا کرایہ ہر گز نہ لے جایا جائے، قلی وغیرہ کی مزدوری یا تو پہلے سے طے کرلی جائے یا عرف اور ریلوے کے قانون کے مطابق پوری اجرت ادا کی جائے ، طے کرلینے کے بعد کم ہرگز نہ دیا جائے زیادہ دینے میں کچھ حرج نہیں بلکہ ثواب ہوگا ، جہاز پر سامان وغیرہ چڑھانے اتارنے کے لئے قلی مقرر ہوتے ہیں ان سے معاملہ کرلینا چاہئے، اگرچہ سامان چڑھانے اور اتارنے کی اجرت ٹکٹ کی قیمت کے ساتھ وصول کرلی جاتی ہے پھر بھی اکثر قلی پریشا ن کرتے ہیں اور مزید اجرت لئے بغیر سامان نہیں چڑھاتے اس لئے حسب ضرورت ایک دو قلی سے معاملہ طے کرلینا چاہئے تاکہ احتیاط سے آپ کا سارا سامان اوپر چڑھادیں اور جگہ بھی حسب منشا بنادیں، قلی جہاز پر پہلے پہنچ جاتے ہیں اور حاجی لوگ ڈاکٹری معائنہ وغیرہ سے فارغ ہوکر جہاز پر چڑھتے ہیں اس لئے قلی کا نام اور نمبر معلوم کرکے نوٹ کرلیا جائے اور خود بھی ہوشیاری سے کام لے کر صرف قلی پر بھروسہ نہ کرے