عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ رِضَاکَ وَالْجَنَّۃَ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ غَضَبِکَ وَالنَّارِ o اور اسی طرح یہ دعا پڑھنا بھی مستحب ہے۔ اَللّٰھُمَّ اُہَرِّمُ لَکَ شَعْرِیْ وَبَشَرِیْ وَدَمِیْ مِنَ النِّسَآئِ وَالطِّیْبِ وَکُلِّ شَیْئٍ حَرَّمْتَہ‘ عَلَی الْمُحْرِمِ اَبْتَغْیْ بِذٰلِکَ وَجْھَکَ الْکَرِیْمَ o تلبیہ صِفۃُ التلبیہ : تلبیہ ماثورہ کے الفاظ یہ ہیں : لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ، لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ، اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ، لَاشَرِیْکَ لَکَ o ۱۰؎ (ترجمہ : میں تیری خدمت میں حاضر ہوں، اے اﷲ! میں تیری خدمت میں حاضر ہوں، میں تیری خدمت میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں ہے میں تیری خدمت میں حاضر ہوں،بیشک تمام تعریفیں اور نعمتیں تیرے لئے ہیں اور تیری ہی بادشاہت ہے (میں اقرار کرتا ہوں کہ) تیرا کوئی شریک نہیں ہے)۔ مسائل تلبیہ : (۱) ان الحمد میں لفظ انَّ ہمزہ کی کسرہ (زیر) اور فتح (زبر) بالاتفاق دونوں طرح جائز و درست ہے لیکن کسرہ (زیر) کے ساتھ افصح ہے ۱؎ اور یہی افضل و اوجہ وارحج ہے ۲؎ (۲) الملک پر وقف کرنا مستحسن ہے تاکہ یہ وہم نہ ہو کہ بعد والا جملہ اس کی خبر ہے ۔ ۳؎ (۳) تلبیہ میں یہی الفاظ پڑھے جو اوپر تلبیہ ماثورہ میں بیان ہوئے اور ان میں سے کچھ بھی کم نہ کرے اور ان الفاظ کے درمیان میں بھی کوئی الفاظ نہ بڑھائے اور یہ تلبیہ ماثورہ پورا پڑھنے کے بعد اگر کچھ اور الفاظ بڑھائے تو مستحسن ہے بلکہ مستحب ہے کہ یہ الفاظ زیادہ کہے ۔ لَبَّیْکَ وَسَعْدَیْکَ وَالْخَیْرُ کُلُّہ‘ بِیَدَیْکَ وَالرَّ غْبَآئُ اِلَیْکَ لَبَّیْکَ اِلٰہَ الْخَلْقِ لَبَّیکَ بِحَجَّۃٍ حَقًّا تَعَبُّداً