عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لگ جائے تو پھونک مار کر اڑا دے پھر پورے دونوں ہاتھوں کو اپنے پورے منھ پر اوپر سے نیچے کو اس طرح مسیح کرے کہ کوئی جگہ ایسی باقی نہ رہے جہاں ہاتھ نہ پہنچے، ایک بال برابر بھی اگر جگہ چھوٹ گئی تو تیمم جائز نہ ہوگا ڈاڑھی کا خلال بھی کرے، پھر پہلے کی طرح دونوں ہاتھ مٹی پر مارے اور جھاڑے اور بائیں ہاتھ کی تین انگلیاں سوائے کلمہ کی انگلی اور انگوٹھے کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے سوا چاروں انگلیوں کے سرے سے پشت کی جانب رکھ کر کہنیوں تک کھینچ لائے اور اس طرح کہ بائیں ہاتھ کی ہتھیلی بھی کچھ لگ جائے اور کہنیوں کا مسیح بھی ہو جائے پھر باقی دونوں انگلیوں (یعنی انگشت شہادت اور انگوٹھا) اور ہاتھ کی باقی ہتھیلی کو دوسری جانب رکھ کر کہنی کی طرف سے پہنچے (کلائی) تک کھینچا جائے اور انگوٹھے کے اوپر کی جانب بھی اس کے ساتھ ہی مسیح کرے، مسیح عضو تمام ہونے سے پہلے اگر ہاتھ اٹھالیا تو ضرب باطل ہوجائے گی اسی طرح دائیں ہاتھ کے ساتھ بائیں ہاتھ کا مسیح کرے پھر انگلیوں کا خلال کرے، ہاتھوں کے مسیح کا دوسرا طریقہ اس طرح ہے کہ بائیں ہاتھ کی چاروں انگلیوں کے اوپر یعنی پشت کی جانب انگلیوں کے سروں سے کہنیوں تک مسیح کرے پھر صرف ہتھیلی سے یعنی بغیر انگلیوں کے کہنی سے کلائی تک دوسری یعنی اندر کی جانب مسح کرے پھر بائیں انگوٹھے کے اندرونی حصے سے ادئیں انگوٹھے کے اندرونی حصے سے دائیں انگوٹھے کے ظاہری (پشت) کے حصے کا مسیح کرے پھر اسی طرح دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کا مسح کرے، دونوں طریقے صحیح اور احوط ہیں۔ وضو اور غسل دونوں کے تیمم کا یہی طریقہ ہے اگر انگوٹھی وغیرہ ہو تو اس کو اتار دے یا ہلا کر اس کی جگہ بھی مسح کرے۔ متفرقاتِ تیمم