عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۱۔ دھوپ سے گرم شدہ پانی سے طہارت یعنی وضو اور غسل کرنامکروہ ہے اگرچہ پانی خود بخود دھوپ سے گرم ہوا ہو کیونکہ اس سے برص کی بیماری لاحق ہونے کا اندیشہ ہے جیساکہ حدیث شریف میں وارد ہے اور یہ کراہت تنزیہی ہے۔ (ش تصرفاوملحضاً) ۱۲۔ چوہا بلی سے بھاگ کر پانی کے پیالے پر ہوکر گزرا توشمس الائمہ حلوائی نے ذکرکیا ہے کہ اگربلی نے ا س کوزخمی کردیاتھا تو پیالہ نجس ہوجائے گا اس لئے کہ وہ بلی کے خوف سے اکثر پیشاب کردیتاہے اور یہی مختار ہے (ع) لیکن نہر الفائق میں مجتبیٰ سے منقول ہے کہ فتویٰ اس کے خلاف ہے یعنی نجس نہیں ہوگا کیونکہ اس کے پیشاب کردینے میں شک ہے۔ (حاشیہ ع اردو) تیمم کا بیان تیمم وضو اور غسل کاقائم مقا م ہوتاہے اوراللہ تعالیٰ کی ان بڑی نعمتوں میں سے ہے جواسی امت کے ساتھ خاص ہیں اگلی امتوں میں تیمم نہ تھا، خیال کرو کہ جب ان کو پانی نہ ملتا ہوگا تووہ لوگ کیا کرتے ہوں گے یا اسی طرح نجاست کی حالت میں نماز پڑھتے ہوں گے یانماز وغیرہ ان کوچھوڑنی پڑتی ہوگی۔ تیمم کی تعریف :پاک مٹی یا کسی ایسی چیز سے جو مٹی کے حکم میں ہو بدن کو نجات سے پاک کرنے کو تیمم کہتے ہیں۔ جوچیزیں تیمم میں ضروری ہیں