عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
نہیں کرنی چاہئے اور جاہلانہ طریقہ پر مناسک ادا کرنے والے کو لطف ونرمی اور سہولت سے سکھانا چاہئے ۵؎ اجنبی عورت اور امرد لڑکے کی شہوت کے ساتھ نظر کرنے سے بچنا ہر حال میں واجب ہے اور طواف کی حالت میں خاص طور پر واجب ہے ۶؎ (۱۳)ہر طواف کے ختم کے بعد ملتزم سے لپٹنا ۷؎۔ (۱۴)نمازدوگانہ واجب الطواف ادا کرنے کے بعد آبِ زمزم پینا ۸؎۔ (۱۵)جس طواف کے بعد سعی کرنی ہے اس طواف ودوگانہ طواف کے بعد سعی کے لئے جانے سے پہلے حجرِ اسود کی طرف لوٹنا یعنی اس کا استلام کرنا، اگر سعی نہیں کرنی ہے تو پھر یہ استلام نہ کرے ۹؎ ۔ (۱۶)طواف میں نزدیک نزدیک قدم رکھنا۔ (۱۷) شدید گرمی اور بارش کی حالت میں طواف کرنے کی زیادہ فضیلت ہے، جیسا کہ روایات میں آیا ہے۔ مباحاتِ طواف مباحاتِ طواف مندرجہ ذیل ہیں:۔(۱)مباح کلام کرنا ۱۰؎ یعنی بقدرِ ضرورت مباح کلام کرنا اور غیر ضروری مباح کلام کو ترک کرنا مستحب ہے ۱۱ ؎ (جیسا کہ مستحباتِ طواف میں بیان ہوچکا ہے ، مؤلف) پس جس کلام کے کرنے کی اس کو ضرورت ہے اس کو بقدرِ ضرورت کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ۱۲؎ یعنی یہ مباح ہے ۱۳؎۔