عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
شرائط صحتِ وقوفِ مزدلفہ : وقوف مزدلفہ کے صحیح ہونے کی شرطیں وہی ہیں جو مزدلفہ میں جمع بین الصلوتین کی شرطیں ہیں یعنی تقد یم احرام حج ،تقدیم وقوف عرفہ ،زمانہ مکان وقت لیکن یہاں زمانہ اور وقت میں کوئی فرق نہیں ہے بخلاف شرائط جمع کے ۱؎ ( ان شرائط کی تفصیل مزدلفہ میں شرائط جمع بین الصلوتین کے بیان میں درج ہے، مئولف) مزدلفہ میں نماز مغرب و عشا کو جمع کرنے کی شرائط : اس جمع کے لئے چھ شرطیں ہیں : (۱) یہ دونوں نمازیں جمع کرنے سے پہلے حج کے احرام میں ہونا یعنی یہ دونوں نمازیں حج کے احرام کی حالت میں پڑھنا جیسا کہ عرفات میں ظہر و عصر کی نمازوں کو جمع کرنے کے لئے بھی یہ شرط ہے اس کی تفصیل وہاں بیان ہو چکی ہے ۲؎ پس جو شخص حج کے احرام میں نہ ہو اس کے لئے ان نمازوں کو جمع کرنا جائز نہیں ہے ، اور محبوبی رحمہ اﷲ نے جو یہ ذکر کیا ہے کہ مزدلفہ میں ان دونوں نمازوں کو جمع کرنے کے لئے احرام شرط نہیں ہے یہ صحیح نہیں ہے اس لئے کہ فقہانے اس کی تصریح کردی ہے کہ یہ جمع بین الصلوٰتین مناسک حج میں سے ہے اور مناسک حج احرام کے بغیرا دا نہیں ہوتے ۳ ؎ اس سے ظاہر ہو گیا کہ نہا یہ و فتاویٰ ہندیہ میں جو احرام کا شرط نہ ہونا مذکور ہے وہ محبوبی کے قول پر مبنی ہے پس سمجھ لیجئے ۴؎ (۲) وقوف عرفہ کا مقدم ( پہلے ) ہونا یعنی وقوف عرفہ کے بعد مزدلفہ میں ان نمازوں کو جمع کرنا ۵؎ خواہ وقوف عرفہ دن میں کرے یا رات میں پس اگر کوئی شخص پہلے ان