عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہوجاتا ہے اور طوافِ عمرہ کااکثر حصہ ۔ یعنی چار چکر ادا کرنے سے پہلے جماع کرنے سے عمرہ اور اس کا احرام فاسد ہوجاتا ہے۔ شرائطِ طواف (تعداد ۶) (۱) اسلام (۲) نیت (۳) مکان یعنی مسجدِ حرام کے اندر خانہ کعبہ کے گرد طواف کا ہونا ( یہ تین شرطیں ہر قسم کے طواف کے لئے ہیں ) (۴) طوافِ زیارت کا وقتِ خاص میں ہونا (۵) طوافِ زیارت کا احرام کے بعد ہونا (۶) طواف زیادہ کا وقوفِ عرفات کے بعد ادا ہونا ۔ ارکانِ طواف (تعداد ۷) (۱) طواف کے اکثر چکر ( چار چکر ) ادا کرنا ( ۲) بیت اﷲ شریف کے باہر سے اُس کے گرد مسجدِ حرام کے اندر طواف کرنا (۳) طواف خود کرنا اگرچہ کوئی شخص اٹھائے ہوئے ہو یا اونٹ وغیرہ پر سوار ہوکر کرے لیکن بے ہوش ، مریض جو سویا ہو ا ہو ، مجنوں جس کواحرام باندھنے سے پہلے جنون لاحق ہو، بے سمجھ بچہ اور جو جنون کی حالت میں بالغ ہوا ، ان پانچ شخصوں کے لئے طواف میں نیابت جائز ہے۔ واجباتِ طواف