عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۱) حج کا احرام حج کے مہینوں میں باندھنا (۲) اپنے ملک کے میقات سے احرام باندھنا جبکہ اس سے گزرے (۳) احرام کے لئے غسل یا وضو کرنا (۴) دوکپڑے یعنی چادر اور تہبند پہننا (۵) خوشبو دار تیل لگانا (۶) دورکعت نماز سنت الاحرام یا نفل کی نیت سے پڑھنا جبکہ نماز کے لئے مکروہ وقت نہ ہو (۷) تلبیہ ماثورہ کے الفاظ میں کمی بیشی نہ کرنا (۸) ہر مجلس میں تلبیہ تین بار پڑھنا (۹) مردوں کو تلبیہ بلند آواز سے پڑھنا اور عورتوں کو آہستہ پڑھنا ۔ مستحبا ت احرام (تعداد ) (۱) احرام کے لئے غسل سے پہلے میل کچیل کے موجبات کو دور کرنا یعنی ہاتھوں اور پاؤں کے ناخن اور لبیں کٹوانا اور بغلوں اور زیرناف کے بال دور کرنا (۲) غسل کرتے وقت غسلِ احرام کی نیت کرنا ( ۳) احرام کے لئے چادر اورتہبند نئے یا دھلے ہوئے سفید کپڑے کا ہونا (۴) نعلین یعنی چپل پہننا (۵) زبان سے بھی احرام کی نیت کرنا (۶) نماز دوگانہ احرام پڑھنے کے بعد وہیں بیٹھے ہوئے متصل ہی احرام کی نیت کرنا ان دونوں میں زیادہ فاصلہ نہ ہونا (۷) آفاقی کے لئے میقات ِ مکانی سے پہلے احرام باندھنا بشرطیکہ ممنوعاتِ احرام سے بچنے پر قادر ہو (۸) اگر بیوی ساتھ ہو اور کوئی امر مانع نہ ہوتو احرام باندھنے سے پہلے جماع کرنا ۔