عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
معجزہ وکرامت : معجزہ: اللہ تعالیٰ بعض خلاف عادت باتیں اپنے رسولوں سے ظاہر کرا دیتاہے جن کے کرنے سے دیگر لوگ عاجزہوتے ہیں تاکہ لوگ ان باتوں کو دیکھ ا س نبی کی نبوت کو سمجھ لیں اور اس کو اللہ تعالیٰ کابھیجا ہوا رسول جاںلیں، ایسی خلاف عادت باتوں کو معجزہ کہتے ہیں۔ مختصر طورپر یہ کہئے کہ عادت کیخلاف جو بات کسی نبی علیہ السلام سے ظاہر ہو معجزہ کہلاتی ہے، بعض پیغمبروں کے چند مشہور معجزے یہ ہیں۔ ۱۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کاعصا (لاٹھی ) سانپ کی شکل بن گیا اور جادوگروں کے جادو کے سانپوں کو نگل گیا اور سب جادوگروں کو عاجز کردیا۔ ۲۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ہاتھ میں اللہ تعالیٰ ایسی چمک پیدا کردیتا تھا کہ اس کی روشنی آفتاب کی روشنی پر غابل آتی تھی اس کوید بیضا کہتے ہیں۔ ۳۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دریائے نیل پرعصا مارنے سے بحکم الٰہی بارہ راستے بن گئے جن سے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور آپ کے ہمراہی دریا سے پارہوگئے اور فرعون اور اس کے ساتھی جب ان راستوں سے گزرنے لگے توپانی آپس مل گیا اور فرعون مع لشکر کے غرق ہوگیا۔ ۴۔ حضرت عیسٰی علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے حکم سے مردوں کو زندہ کردیتے تھے۔ ۵۔ اور مادر زاد (پیدائشی ) اندھوں کو آنکھوں والا (بینا ) کردیتے تھے۔ ۶۔ کوڑھیوں کو اچھا کردیتے تھے۔