عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے متعلق ایک وصیت نامہ لکھ دے اور کسی دیانت دار عادل شخص کو اپنا وصی ( قائم مقام مقرر کردے تاکہ وہ اس کے مرنے کے بعد وصیت نامہ پر عمل کرائے ۶؎ مشورہ اوراستخارہ کرنا : (۱)سفر پر روانہ ہونے سے پہلے کسی ہوشیار تجربہ کار دیندار شخص سے ضروریاتِ سفرِ حجاور وقت روانگی وغیرہ کے متعلق مشورہ کرے۔ (۲) حاکم نے رسول اﷲ ﷺ سے صحیح اسنا د کے ساتھ روایت کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ سے استخارہ کرنا اولادِ آدم کی سعادت مندی ہے اور استخارہ کو ترک کرنا اس کی بدنصیبی ہے اس لئے مسنون طریقہ پر استخارہ بھی کرلے،استخارہ کے لئے دورکعت نماز پڑھے پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورئہ قل یا ایہاالکٰفرون پڑھے اور دوسری رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورئہ قل ہواﷲاحد پڑھے اور سلام کے بعد استخارہ کی مشہور دعا پڑھے جو آگے آتی ہے یہ دعا رسول اﷲ ﷺ نے صحابہ کرامؓ کو تعلیم فرمائی تھی ۷؎ (۳) اﷲ تعالیٰ سے استخارہ اس بارے میں کرے کہ سواری کا جانور خریدے یا کرایہ پر لے اور یہ کہ سمندر کے راستہ سے سفرکرے یا خشکی کے راستہ سے اور یہ کہ فلاں شخص کو رفیق بنائے یا فلاں شخص کو وغیرہ، اگر حج فرض ہے تو نفسِ حج کے لئے مشورہ واستخارہ کرنے کے ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ تو خیر ہی ہے ع ’’درکار خیر حاجتِ ہیچ استخارہ نیست‘‘۔فرض، واجب اور مکروہات میں استخارہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۸؎ لیکن اگر حج نفلی ہے تو نفسِ حج کے لئے بھی مشورہ و استخارہ کرلے۔ قرآن مجید وغیرہ سے فال نہ لے کیونکہ اس بارے میں علماء کا اختلاف ہے بعض نے اس کو مکروہ کہا ہے اور بعض نے