عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نام ہے جو عرفات کے اوپر آیا ہوا ہے اہل مکہ اور ان اطراف کے لوگ اس پہاڑ کو جبلِ کَرا، کاف کے زبر کے ساتھ کہتے ہیں اور قاموس میں ہے کہ قرن اس پہاڑ کا نام بھی ہے اور اس کے متصل وادی کو بھی قرن کہتے ہیں ۔اس وادی کے اندر ایک گاؤں ہے جو طائف کے قریب ہے اس کو بھی قرن کہا جاتا ہے اس کے اور مکہ کے درمیان تقریباً دو منزل کا فاصلہ ہے اور باقانی نے شرح ملتقی الابحر میں کہا ہے کہ مکہ معظمہ سے قرن تک پچاس میل ہے۔ یہ نجد کے راستہ سے آنیوالوں کے لئے میقات ہے یعنی یمامہ سے عراق تک کے تمام مقامات مثلاً نجد الطائف، نجدالحجاز ، نجدالیمن اور نجد التہامہ والوں اور جو اس راستہ سے گذریں ان سب کے لئے میقات ہے ۴؎ (چہارم) یلملم : اس کو ہمزہ کے ساتھ ألملم بھی کہتے ہیں، یہی اصل ہے اور یا ء تسہیل کے طور پر مستعمل ہے یہ تہامہ کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے جو مکہ مکرمہ سے دو منز ل کے فاصلہ پر ہے۔ علامہ عینی اور حافظ ابنِ حجر ؒ نے شرح بخاری میں کہا ہے کہ یلملم سے مکہ معظمہ تک تیس میل ہے اور بعض نے ساٹھ میل کہا ہے۔ یہ مکہ معظمہ کے جنوب میں واقع ہے اور ہمارے زمانہ میں سعد یہ کے نام سے مشہور ہے، یہ باقی اہلِ یمن وتہامہ کے لئے اور جو اس راستہ سے گزریں ان سب کے لئے میقات ہے ۵؎ پاکستان ، ہندوستان ، چین، جاوا اور یمن کے باشندوں اور اُن تمام لوگو ں کے لئے جو یلملم کی شرعی حد( محاذات ) سے گزر کر مکہ معظمہ جانا چاہیں احرام باندھنے کی میقات یہی یلملم ہے ۶؎ (اس کی تفصیل آگے آتی ہے، مؤلف) ۔ (مکہ مکرمہ سے یلملم کے فاصلہ میں بھی کافی اختلاف ہے۔ شرح بخاری عمدۃ القاری و فتح الباری وغیرہ میں بحوالہ ابنِ حزم یہ فاصلہ تیس میل بتلایا ہے ۔ شیخ عبداﷲ بن عبدالرحمٰن نجدی نے اپنی کتاب مفیدالانام