عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حدث سے طہارت حاصل کرنا نماز کی شرطوں میں سے ایک شرط بدن کی طہارت یعنی اس کا پاک ہونا ہے اور اس کی دوقسمیں ہیں: اول بدن کا حدث (نجاست حکمی) سے پاک ہونا اور دوم خبث (نجاست حقیقی) سے پاک ہونا (دروبحر) حدث ایک شرعی وصف ہے جو اعضائے جسم میں اثر کرتاہے اور طہارت کو زائل کردیتا ہے (در) پس حدث بحکم شرع ایک مانع ہے جواعضائے جسم کے ساتھ اس وقت تک قائم رہتاہے جب تک حدث کو دور کرنے والی چیز استعمال نہ کی جائے اور وہ (حدث کو دور کرنے والی چیز) یا طبعی ہے یعنی پانی، یا شرعی ہے یعنی مٹی (بحرودر) (یعنی اگرپانی پرقادر نہ ہو تو شرعاً پاک مٹی سے تیمم کرکے حدث سے پاک ہوجاتاہے۔ مولف) اورشرعا ً خبث یعنی نجاست حقیقی سے مراد جسم دار نجاست ہے (درو بحر) پس حدث