عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہے۔۲۰۔ بحث کرتے وقت یہ چاہنا کہ دوسرا آدمی غلطی کرے، منع اورحرام ہے اس سے بھی پرہیز لازمی ہے۔ ۲۱۔ بخل (جس چیز کا خرچ کرناشرعاً یا مروتاً ضروری ہو اُس میں تنگ دلی کرنا) اس کا علاج حُب دنیا میں مذکور ہوا۔۲۲۔ حرص (دل کا مال وغیرہ کے ساتھ مشغول ہونا، علاج یہ ہے کہ خرچ گھٹا دے تاکہ زیادہ آمدنی کی فکر نہ نہ ہو اور آئندہ کی فکر نہ کرے کہ کیاہوگا اور یہ سوچے کہ حریص اور لالچی ہمیشہ ذلیل وخوار ہوتا ہے۔ ایک ضروری بات: ان برُی باتوں کے جو علاج بتائے گئے ہیں ان کو دو چار باربرت لینے سے کام نہیں چلتا اور یہ برائیاں دورنہیں ہوتیں،مثلاً غصے کو دو چار بار روک لیا تو اس سے بیماری کی جڑ نہیں گئی یا ایک آدھا بار غصہ نہ آیا تو اس دھوکے میں نہ آئے کہ میرا نفس سنور گیا ہے بلکہ بہت دنوں تک ان علاجوں کوبرتے اور جب غفلت ہوجائے افسوس اوررنج کرے اور آئندہ کے لئے خیال رکھے۔ نیز یہ کہ جب نفس سے کوئی شرارت اوربرائی یا گناہ کا کام ہوجائے تو اس کو کچھ سزا دیا کرے اوردو سزائیں آسان ہیں کہ ہر شخص کر سکتا ہے: ۱۔ اپنے ذمے کچھ آنہ دو آنہ، روپیہ دو روپیہ، جیسی حیثیت ہو،جرمانے کے طور پر ٹھہرالے۔ جب کوئی بری بات ہوجایا کرے وہ جرمانہ غریبوں کو بانٹ دیا کرے اگر پھر ہو تو پھر اسی طرح کرے۔ ۲۔ ایک وقت یا دو وقت کھانا نہ کھایا کرے یا روزہ نفلی رکھا کرے۔ (غریبوں کے لئے پہلی سزا اور امیروں کے لئے دو سری سزا یادونوں مشترکہ مناسب ہیں) اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ اگر ان سزاؤں پر عمل کرتا رہے گا تو انشاء اللہ سب برائیاں دور ہوجائیں گی۔ مکروہاتِ تحریمہ وتنزیہہ