عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
محرمات وممنوعاتِ احرام احرام باندھنے کی بعد جو چیزیں محرم پر حرم ہیں اور اس کے لئے جن چیزوں کاارتکاب ممنوع ہوجاتا ہے اور جن کے ارتکاب پر جزا لازم آتی ہے وہ آٹھ چیزیں ہیں : (۱) سِلا ہوا کپڑا پہننا۔…(۲) خوشبو استعمال کرنا۔… (۳)تیل لگانا۔… (۴) بدن کے کسی حصہ سے بال دور کرنا۔… (۵)ناخن کاٹنا۔… (۶)رفث وفسوق وجدال۔… (۷)جماع اور اس کے محرکات۔… (۸)خشکی کے شکار کا قتل کرنا۔ ۶؎ ان سب کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:۔ سِلا ہوا کپڑا پہننا : (۱) مرد کے لئے عادت کے مطابق سلے ہوئے کپڑے پہننا احرام کی حالت میں منع ہے ۷؎ ۔ حلبی ؒ نے اپنی مناسک میں ذکر کیا ہے کہ اس کا اصول یہ ہے کہ جو لباس انسان کے تمام بدن یا بدن کے بعض حصہ کے موافق بنایا گیا ہو اس طرح پر کہ وہ سلائی کے ذریعہ یا بعض حصوں کو بعض حصوں کے ساتھ چپکانے سے یا کسی اور طرح سے (مثلاً بُنائی سے ) کل بدن یا بدن کے بعض حصہ کو ڈھانپ لے اور وہ خودبخود جسم پر ٹھہر ارہے ایسا لباس احرام کی حالت میں پہننا منع ہے سوائے مِکعب کے ۱؎ (یعنی سر موزہ کے جو کہ جوتی کی طرح پاؤں کی اُبھری ہوئی ہڈی کی جگہ سے کٹا ہوا ہو کہ اس کا پہننا جائز ہے اگرچہ پاؤں کی وضع پر سلا ہوا ہو کیونکہ جو جوتی کی طرح پاؤں کی اُبھری ہوئی ہڈّی کی جگہ سے کٹا ہوا ہو کہ اس کا پہننا جائز ہے اگرچہ پاؤں کی وضع پر سلا ہوا کہ ہو کیونکہ یہ جوتی کے حکم میں ہے جیسا کہ آگے آتا ہے، مؤلف) وہ کپڑا اس حکم سے خارج ہے جس کا بعض حصہ بعض کے ساتھ اس طرح پر سِلا ہوا ہو کہ وہ بدن یا اس کے کسی حصہ کی وضع پر نہ ہو مثلاً ٹانکیوں والا کپڑا پس اس کے پہننے میں کوئی مضائقہ نہیں ۲ ؎ پس احرام کی حالت میں قمیص و شلوار و صافہ