عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۱۹)مسجد بنی قریظہ : قریظہ یہود کے ایک قبیلہ کا نام ہے بنی قریظہ کے محاصرہ کے وقت رسول اﷲﷺ نے اس جگہ قیام فرمایا تھا اور حضرت سعد بن معاذ رضی اﷲ عنہ کو یہود نے حَکَم قرار دیا تھا انہوں نے اس جگہ فیصلہ سنایا تھا کہ مردوں کو قتل کیا جائے بچوں اور عورتوں کو قید کیا جائے اسلئے یہ مسجد ان کی طرف منسوب ہے ، یہ مسجد مسجدِ فضیخ کے تھوڑے فاصلہ پر مشرق کی طرف واقع ہے ۔ روایت کی گئی ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے اس مینارہ کی جگہ پر جو کہ منہدم ہوچکاہے نماز پڑھی ہے ۱؎ (۲۰)مسجد اُمِ ابراہیمؓ : یہ مسجد آنحضرت ﷺ کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی والدئہ ماجدہ ماریہ قبطیہ کی طرف منسوب ہے جو کہ آنحضرت ﷺ کی لونڈی تھیں، یہ مسجد مدینہ منورہ سے باہر عوالی میں مسجد بنی قریظہ سے شمال کی جانب واقع ہے روایت کی گئی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے اس میں نماز پڑھی ہے اور یہ آپ کے صاحبزادے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جائے پیدائش ہے ۲؎ مدینہ منورہ کے مبارک وماثور کنوئیں قبل از اسلام حتیٰ کہ قرونِ اولیٰ میں بھی اہل مدینہ منورہ کا گزرا ن کنوؤں کے پانی پر تھا، آنحضرت ﷺ بھی وہی پانی پیتے تھے ، کوئی کنواں قریب تھا اور کوئی دور ، بعض کا پانی نہایت میٹھا تھا اور بعض میں ہلکی شوریت تھی ، آنحضرت ﷺ کی حیاتِ طیبہ میں اور آپ کے بعد خلافت راشدہ کے دور میں بھی ان ہی کنؤوں کا پانی استعمال ہوتا تھا ، بعد ازاں حضرت امیر معاویہ ؓ کے دورِ خلافت میں عین الزرقاء جاری ہوئی تو پینے کے لئے بھی