عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۱) تندرستی وسلامتئ بدن (۲)راستہ کا پر امن ہونا (۳) قید میں نہ ہونا اور بادشاہ کی طرف سے ممانعت نہ ہونا (یہ تین شرطیں مردوعورت سب کے لئے ہیں (۴) عورت کے لئے محرم یا خاوند کا ساتھ ہونا (۵) عورت کا عدت سے خالی ہونا(آخری دوشرطیں صرف عورتوں کے لئے ہیں)۔ شرائط صحتِ ادا (تعداد ۹) (۱)اسلام (۲) احرام (۳) حج کا زمانہ ہونا (۴) افعالِ حج کا ان کی جگہ میں ہونا (۵) تمیز ہونا (۶)عقل (۷) اگر عذر نہ ہوتو افعالِ حج خود اد ا کرنا (۸) احرام باندھنے کے بعد سے وقوفِ عرفہ سے پہلے تک جماع کا واقع نہ ہونا(۹)جس سال احرام باندھے اسی سال حج کرنا۔ حج کے فرض واقع ہونے کی شرائط (تعداد ۹) (۱)حج اداکرتے قت مسلمان ہونا (۲) موت تک اسلام پر باقی رہنا (۳) عاقل ہونا (۴) آزاد ہونا (۵) بالغ ہونا (۶) قدرت ہوتے ہوئے خود حج کرنا (۷) نفل کی نیت نہ کرنا (۸) کسی دوسرے کی طرف سے حج کی نیت نہ کرنا (۹)حج کو جماع سے فاسد نہ کرنا ارکانِ حج (تعداد ۲)