عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۳۔ واجب معین ۴۔ واجب غیر معین ۵۔ سنت ۶۔ مستحب ۷۔ مکرہو تحریمی ۸۔ مکروہ تنزیی: فرض معین روزے: وہ روزے جن کا وقت معین و مخصوص ہے وہ ہر سال میں ایک مہینہ یعنی رمضان المبارک کی ادائی روزے ہیں۔ فرض غیر معین: یعنی فرض روزوں کا کسی خاص وقت میں رکھنا متعین نہ ہو اور وہ رمضان المبارک کے قضا روزے ہیں خواہ وہ کسی عذر کی وجہ سے چھوٹ گئے ہوں یا بلاعذر (بعض فقہا نے کفارت کے روزوں کو فرض روزوں میں شمار کیا ہے لیکن صحیح یہ ہے کہ وہ واجب ہیں اور فرض سے ان کی مراد فرض عملی ہے اعتقادی نہیں اس لئے ہم نے ان کو واجبات غیر معین میں درج کیا ہے ۔ واجب معین روزے: نذر معین یعنی جس نذر کے روزے میں خاص دن یا تاریخ یا مہینے کا تعین نہ ہو مثلا کسی نے جمعرت کے روزہ کی نذر مانی ۔قسم معین کے روزے یعنی جس قسم میں دن دیکھا ہو اور اس کی شہادت شرعا قبول نہ کی گئی ہو اس پر ان دونوں دن کا روزہ