عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہاتھ سے پانی ڈالے اور بائیں ہاتھ سے، پہلے دایاں پائوں ٹخنے سمیت تین باردھوئے اور ہربار اس کی انگلیوں کا بائیں ہاتھ کی چھنگلیا سے نیچے سے اوپر کو خلال کرے اور پیر کی چھوٹی انگلی سے شروع کرے پھر اسی طرح دائیں ہاتھ سے پانی ڈال کر بائیں ہاتھ سے بایاں پاوں تین بار دھوئے اور ہر بار اس کی انگلیوں کو بھی اسی طرح سے خلال کرے ، مگر انگوٹھے سے شروع کرے تاکہ چھنگلیا پر ختم ہو ، ہر عضو کے دھوتے یا مسح کرتے وقت بسم اللہ الخ اورکلمئہ شہادت او رمسنونہ دعائیں جو مذکور ہوئیں پڑھے ، اگر وضو سے کچھ پانی بچ جائے تو اس میں سے کچھ پانی کھڑے ہو کر پی لے اور بسم اللہ الخ اور کلمۂ شہات پڑھ کر یہ دعا پڑھے اللھم اجعلنی من التوابین الخ اور سورۃ انا انزلنا ہ فی الیلۃ القدر پڑھے اوردرود شریف دس مرتبہ پڑھے اس کے بعد اگر نماز کامکروہ وقت نہ ہو تو دورکعت نماز تحیتہ الوضو پڑھے۔ مسواک کا بیان مسواک کاحکم: وضو کی سنتوں میںسے ایک سنت مسواک کرنا بھی ہے یہ سنت مؤکدہ ہے (دروغیرہ عامہ کتب) اس بارے میں علماء کا اختلاف ہے کہ مسواک وضو کی سنتوں میں سے ہے یا نماز کی یا دین کی سنتوں میں سے ہے ، یہ تیسرا قول اقویٰ ہے اور یہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے منقول ہے جیساکہ علامہ عینی نے شرح بخاری میں اس کو ذکر کیاہے او رالہدایۃ الغزنویہ مدا الفتاح وغیرہ ہما میںجو مذکور ہے اس سے بھی اس کی موافقت ہوتی ہے جیساکہ ان میں ہے کہ مسواک وضو کی خصوصیات میں سے نہیں ہے بلکہ یہ متعدد مواقع میں