عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مواقیت کا بیان مواقیت، میقات کی جمع ہے اور میقات اصل میں وقتِ معین اور مکان ِ معین کو کہتے ہیں پس حج کے میقات کی دو قسمیں ہیں۔(۱) میقاتِ زمانی یعنی جوزمانہ کی طرف منسوب ہے ۔(۲) میقاتِ مکانی یعنی جو مکان کی طرف منسوب ہے ۹؎ (ان دونوں کی تفصیل الگ الگ عنوان سے ذیل میں درج کی جاتی ہے، مؤلف) میقات زمانی کے احکام : حج کے لئے میقات ِ زمانی کے مہینے ہیں یعنی احناف کے نزدیک ماہِ شوال ، ماہِ ذیقعدہ اور ماہِ ذی الحجہ کے شروع کے دس دن ہیں جیسا کہ عبداﷲ بن عمروعبداﷲ بن عباس وعبداﷲ ابن مسعود و عبداﷲ بن زبیر رضی اﷲعنہم سے روایت ہے ۱؎ اور میقات زمانی کے احکام یہ ہیں:۔ (۱) حج کے افعال یعنی طوافِ قدوم و حج کی سعی وغیرہ حج کے مہینوں میں ہی صحیح ہوں گی ۲؎ (۲) اگر افعالِ واجبہ یا مسنونہ یا مستحبہ میں سے احرام کہ علاوہ کوئی فعل ان مہینوں سے پہلے کیا جائے گا تو صحیح نہیں ہوگا اور احرام حج کے مہینوں سے پہلے باندھنا احناف کے نزدیک جائز ہے لیکن مکروہ تحریمی ہے پس اگر کسی نے حج کا احرام باندھا اگر چہ وہ حج کے مہینوں سے پہلے باندھا ہو اور شوال کے مہینے میں طواف ِ قدوم پورا یا اس کا اکثر حصہ اداکیا اور طواف کے بعد حج کے لئے سعی کی تو اس کی یہ سعی حج کے لئے واقع ہوجائے گی اور اس کا طوافِ قدوم حج کے مسنون طوافِ قدوم کی جگہ واقع ہوجائے گااور اگر یہ سب امور جو اوپر بیان ہوئے رمضان المبارک میں ادا کئے تو جائز نہیں (اگر اس نے پھر شوال میں