عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہے اس لئے ہوسکے تو تھوڑا سا گوشت یا جس قدر ضرورت ہو لے لے اور باقی کو صدقہ کردے۔ حلق یا قصر کرانے کا احکام : (۱) قربانی سے فارغ ہوکر سر کے بال منڈائے یاکتروائے مردوں کے لئے سر کے بال منڈانا افضل ہے اور عورتوں کے ئے بلا ضرورت سرمنڈانا مکروہ تحریمی ہے ان کے لئے صرف انگلی کے پور کے برابر کتروانا واجب ہے قبلہ رو بیٹھ کر سرمنڈائے اور اپنے داہنی جانب سے شروع کرائے یہی مختار ہے اور یہی درست ہے اور اسی کی طرف امام صاحب کا رجوع کرناصحیح ہے بعض مشائخ کے نزدیک امام صاحب سے مشہور روایت یہ ہے کہ مونڈنے والے کی داہنی جانب سے شروع ہو، اور اگر سرمنڈنے والا سرمنڈانے والے کے پیچھے کھڑا ہو اور دونوں قبلہ رو ہوں تو دونوں کی دائیں جانب سے آغاز ہوگا اور اختلاف جاتارہے گا اور سرمنڈاتے وقت یہ دعا پڑھے: ’’ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ مَاھَدَانَا وَاَنْعَمَ عَلَیْنَا وَقَضٰی عَنَّا نُسُکَنَا اَللّٰھُمَّ ھٰذِہٖ نَاصِیَتِیْ بِیَدِکَ فَتَقَبَّلْ مِنِّیْ وَاغْفِرْلِیْ ،اَللّٰھُمَّ اکْتُبْ لِیْ بِکُلِّ شَعْرَۃٍ حَسَنَۃً وَامْحُ عَنِّیْ بِھَا سَیِّئَۃً وَارْفَعْ لِیْ بِھَا دَرَجَۃً اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ولِلْمُحَلِّقِیْنَ وَالْمُقَصِّرِیْنَ یَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَۃ امِیْنَ‘‘ حلق کراتے وقت شروع میں اور حلق سے فارغ ہوکر تکیہ کہے اور پھر یہ کہے ’’ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ قضیٰ عَنَّا نُسُکَنَا اَللّٰھُمَّ زِدْ ایْمَاناً وَّ یَقِیْناً‘‘ اور اپنے والدین مشائخ وتمام مسلمانوں کے لئے دعا کرے۔ سرکے بال منڈانے یا کتروانے کے بعد لبیں کتروائے اور بغل کے بال صاف کرائے اور ناخن کٹوائے، سر کے بال منڈانے یاکٹانے سے پہلے ان چیزوں کا کٹا نا درست نہیں ہے اور اصح قول کی بنا پر امام ابو حنیفہ ؒ کے نزدیک ایسا کرنے والے پر دم واجب ہوگااور مستحب یہ ہے کہ حجامت کے بعد اپنے بالوں اور ناخن وغیرہ کو دفن کرے اور اگر ان کو پھینک دیاتو کوئی کراہت نہیں ہے لیکن