عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لئے مردار حلال نہیں ہے اور اسی طرح ابن سماعہ وبشرؒ سے روایت ہے کہ غصب کا مال مردار سے اولیٰ ہے اور اسی طحاویؒ نے لیا ہے اور کرخی نے کہا ہے کہ اس کو اختیار ہے ۹؎ شرائطِ کفاراتِ ثلاثہ جاننا چاہئے کہ جنایات کی جزا وکفارہ میںتین چیزوں میں سے ایک چیز یعنی دم صدقہ یا روزہ واجب ہوتا ہے ان میں سے ہر ایک کے ادا ہونے کے لئے کچھ شرائط ہیں جو علیحدہ علیحدہ بیان کئے جاتے ہیں (مؤلف) شرائط جو ازِ دم : دم کے ادا ہونے کی پندرہ شرطیں ہیں:۔(۱)جانور کااس کی مِلک ہونا پس اگر کسی دوسرے کی بکری ذبح کی اور اس کے مالک نے بعد میں اجازت دیدی یا ذبح کرنے کے بعد وہ اس کا ضمان دے کراس کا مالک ہوگیا تو جائز نہ ہوگا یعنی دم ادا نہ ہوگا۔ (۲) جانور کا چرنے والا( چوپایہ) یعنی بکری ،بھیڑ دنبہ، گائے، بھینس، اونٹ ہونا اس کے علاوہ کوئی جانور مثلاً مرغی ذبح کی تو جائز نہ ہوگا ( جیسا کہ قربانی کے لئے حکم ہے، مؤلف)۔ (۳) ان عیوب سے خالی ہونا جو قربانی کے لئے مانع ہیں ۔ (۴) شرط یہ کہ اونٹ پورے پانچ سال کا ہوکرچھٹے سال میں لگ چکا ہو اور گائے بھینس دوسال کی ہوکر تیسرے سال میں شروع ہوچکی ہو، اور بکری ایک سال کی ہوکر دوسرے سال میں شروع ہوچکی ہو، دنبہ یا بھیڑ کا بچہ چھہ ماہ کااگر ایسا موٹا تازہ ہوکہ دیکھنے والے کو