عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
غیر مردوں کی مجلس میں جانے سے روکنا اورعورت کے لئے ان مواقع میں نہ جانا۔ اگر عورت کے ماں باپ بیمار ہوں یا انھیں اس کی خدمت کی ضرورت ہے تو عورت کو ماں باپ کی عیادت یا خدمت کیلئے جانا خواہ اس کا خاوند بالکل اجازت نہ دے تب بھی جائے، عورت اس قسم کی نافرمانی سے گنہگار نہ ہوگی۔ اگر گھر میں خاوند یا کوئی اور علم سکھانے والا نہ ہوتو عورت فقہ حاصل کرنے کے لئے جائے اور پرانے کپڑے پہن کر بوڑھی عورت کی شکل بنا کر جائے۔ بادشاہوں کے لئے عدل کرنا اورعلماء اور عاجزوں، مسکینوں اور غازیوں کو خرچ کو(نفقہ) دینا۔ جب اللہ تعالیٰ کا نام سنے تو جَلَّ جَلَالُہ‘ کہے۔ عمرمیںا یک مرتبہ درود شریف پڑھنا۔ اگر کوئی خدا اور رسول کی شان میں کسی قسم کی گستاخی کرے تو قدرت ہوتے ہوئے اس کو روکنا، اگر ہاتھ سے قدرت ہو تو ہاتھ سے روکے ورنہ زبان سے روکے اگر اس کی بھی قدرت نہ ہو تو دل سے براجانے اور یہ ایمان کاادنیٰ درجہ ہے۔ دنبل وزخم وغیرہ پر خون یا پیپ وغیرہ کی بندش کیلئے پٹی باندھنا۔ یا پیشاب گاہ (مشترک حصہ) میں قطرے یا مذی وغیرہ کے بندے کرنے کیلئے روئی کا رکھنا یاجس حیلہ سے ناپاکی کی بندش ہو مثلاً اگر بیٹھ کر نماز پڑھنے سے خون، ریم، مذی وغیرہ جاری نہیں ہوتی اور کھڑے ہو کرنماز پڑھنے سے جاری ہوجاتی ہے تو نماز کا بیٹھ کر پڑھنا۔ بقدر ضرورت علم فقہ کا پڑھنا وغیرہ۔ فرض کفایہ یہ ہیں: سلا م کا جواب دینا (اگر کوئی کسی اکیلے آدمی کو سلام کہے یا مجلس میں کسی کا نام لے کر سلام کہے تو سلام کا جواب دینا اس شخص پر فرض عین ہے) سلام کا پیغام سننے والے کو سلام کاجواب دینا اور یوں کہنا وَعَلَیہِ وَعَلَیکُمُ السَّلَام اور (۱) چھینک والے کا اَلحَمدُ لِلّٰہِ سن کر جواب میں یَرحَمُکَ اللّٰہ کہنا۔ عیادت (بیمار پرسی) جبکہ مرض شدید ہو ورنہ مستحب ہے۔ مسلان کی میت کاغسل وکفن ونماز جنازہ و دفن وغیرہ۔ ہر ایک شہر میں ایام جمعہ