عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۱) اگر ہوسکے تو پیدل چل کر مزدلفہ میں داخل ہونا (۲) اگر میسر ہوتو غسل کرنا (۳) اگر ممکن ہوتو وقوفِ کے لئے جبلِ قزح کے قریب راستہ سے دائیں یا بائیں جانب اُ ترنا (۴) نمازِ مغرب وعشا کو عشا کے وقت میں بلا تاخیر شرائط کے ساتھ جمع کرنا (۵) صبح کی نماز طلوعِ فجر کے بعد اندھیرے میں پڑھنا (۶) ۱۰؍ذی الحجہ کو صبح کی نماز مسجد مشعرالحرام میںامام کے ساتھ پڑھنا (۷) موقفِ مزدلفہ میں قبلہ رو ہوکر دعا تکبیر ،تہلیل ،تحمید ،ثنا اور درود شریف پڑھنا نیز تلبیہ کی کثرت کرنا اور اپنے دونوں ہاتھوں کو دعا کی طرح اٹھانا (۸) طلوعِ فجر کے بعد افضل یہ ہے کہ وقوفِ مزدلفہ نماز ِ فجر کے بعد ہو۔ مکروہات وقوفِ مزلفہ (۳) (۱) راستہ پر قیام ووقوف کرنا (۲) سورج طلوع ہونے کے بعد منیٰ کی طرف روانہ ہونا(۳) امام سے پہلے روانہ ہونا یا امام کے بعد تاخیر سے روانہ ہونا۔ شرائط رمی (تعداد ۸) (۱) کنکریوں کو پھینکا جائے رکھ دینا یا ڈال دینا کافی نہیں ہے (۲) ہاتھ سے رمی کرنا کمان وغیرہ سے نہیں (۳) کنکریوں کے جمرے کے متصل یا قریب گرنا یعنی جمرہ سے تین ہاتھ