عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نہیں ہوتا خواہ حج میں وقوفِ عرفات سے پہلے ان میں سے کوئی امر واقع ہو یا بعد میں (اور عمرہ کی صورت میں خواہ اکثرطوافِ عمرہ سے پہلے واقع ہویا بعد میں ، مؤلف) لیکن اگر ان امور میں سے کوئی امر شہوت کے ساتھ واقع ہوگا تو اس پر بکری کا ذبح کرنا واجب ہوگا خواہ اس کوانزال ہو یا نہ ہو، اور گر شہوت کے بغیران میں سے کوئی امر واقع ہوگا تو ا س پر کوئی جزا لازم نہیں ہوگی ۳؎ عورت کااحرام احکامِ احرام کے حق میں عورت بھی مرد کی مانند ہے لیکن چند چیزوں میں اس کے لئے مردوں سے مختلف حکم ہے وہ یہ ہیں :۔ (۱) سِلے ہوئے کپڑے جن کا مُحرِم مرد کے لئے پہننا ممنوع ہے عورت وہی پہنے رہے گی یعنی سِلے ہوئے کپڑے پہننا عورت کے لئے ممنوع نہیں ہے لیکن وہ ورس یا زعفران یا عصفر وغیرہ کسی خوشبو سے رنگے ہوئے نہ ہو ں اور اگر ایسے ہوں تو وہ اس طرح دھولئے گئے ہوں کہ اُن میں خوشبو باقی نہ رہے ۱؎ (۲) احرام والی عور ت کو موزے اور دستانے پہننا جائز ہے اگرچہ اولیٰ یہ ہے کہ نہ پہنے ۲؎ اور ریشم اور سونا اور دیگر ہر قسم کے زیورات بھی پہن سکتی ہے ۳؎ (۳) عورت اپنا سر کھلا نہ رکھے اس لئے کہ وہ اس کے لئے ستر میں داخل ہے ۴؎ یعنی عورت اپنی سر کو ڈھانکے اور اپنے چہرے کو اس طرح نہ ڈھانکے کہ کپڑا چہرہ کو لگے لیکن چہرہ پر کپڑا اس طرح ڈالنا کہ چہرے سے الگ رہے جائز ہے ۵؎ بلکہ مندوب ہے ۶؎ یعنی اجنبی آدمیوں کے دیکھنے سے خوف کی حالت میں ایسا کرلے اور فتح القدیر میں اس کو