عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۸۔ ابن مریم کے ذکر کوچھوڑو، اس سے بہتر غلام احمد ہے۔ یہ باتیں شاعرانہ نہیں بلکہ واقعی ہیں اور اگر تجربے کی رو سے خدا کی تائید مسیح ابن مریم سے بڑھ کر میرے ساتھ نہ ہو تو میں جھوٹا ہوں۔ (معیار صفحہ ۱۶) غرض اس کے بے شمار گندے، باطل اور نہایت گستاخانہ وبے کانہ کفر یہ عقائد اورپیغمبروں کی شان پر حملے ہیں، کہاں تک لکھے جائیں۔ اس کابیٹا اُس کا بھی باوا ہے، نعوذ باللّٰہ من ھذہ المعتقدات الکفریہ (تفصیل کے لئے ان کے رد کی کتابیں ملاحظہ ہوں)۔ سلوک وطریق شغل بعبادت وذکر وریاضت کا بیان حدیث شریف میں آیاہے: لِکُلِ شَیئٍ مِصْقَلَۃُ‘ وَمِصْقَلَۃُ القَلبِ ذِکرُ اللّٰہِ ’’ہر چیز کے لئے صیقل یعنی زنگ دور کرنے والی چیز ہے اور دل کاصیقل اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے‘‘ دنیا میں آنے کا یہی نفع اور مقصد ہے کہ ہر چیز کی محبت چھوڑ کر یاد خدا میں مشغول ہو، پس اگر اے سالکِ