عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مدینہ منورہ سے فاصلہ وراستہ : مسجد نبوی سے مسجدِ قبا تقریباً تین کلومیٹر یعنی دومیل سے کچھ زائد ہے اور معتدل رفتار کے ساتھ تقریباً ۴۰ منٹ کا فاصلہ ہے ۴؎ نوٹ : ۔مسجدِ قبا کے مقابلہ میں کفارومشرکین نے جو مسجد ضرار مسلمانوں کے خلاف اپنے خفیہ مشوروں کے لئے بنائی تھی جس کی مذمت کاذکر قرآن مجید میں اور اب اس کا کوئی اثر ونشان باقی نہیں ہے ۔ (۳)مسجد الجمعہ : اس مسجدکے تین نام مشہور ہے : مسجدالجمعہ ، مسجدالوادی ، مسجد عاتکہ ، کیونکہ پہلے نام سے مسمی پر دلالت وقوت ہے اس لئے مسجد پر اس کااطلاق غالب ہے اور اسی نام سے آج تک مشہور ہے ۱؎ ۔یہ مسجد وادئ رانوناء میں مسجد قباکی طرف جانے والے جدید راستہ کے مشرق میں واقع ہے اور مدینہ منورہ سے مسجد قبا جانے والے شخص کے بائیں طرف پست وہموار زمین پر بستا ن الجزع سے کچھ پہلے آتی ہے یہاں انصار میں سے بنو سالم بن عوف آباد تھے ۲؎ ۔ یہ مسجدماثورہ مساجد میں سے ہے اور اس کی فضیلت کے لئے یہی کافی ہے کہ مدینہ میں پہلی مسجدہے جس میں رسو ل اﷲ ﷺ نے صحابہ کے ساتھ پہلا جمعہ ادافرمایا اور یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب آپ ایامِ ہجرت سے قبامیںمدینہ منورہ تشریف لے جارہے تھے ۔ اس مسجد کے سڈول پتھروں کی تعمیر کردہ دیواروں پر قبہ ( گنبد) ہے ، اس قبہ میں روشنی اور ہوا کے لئے چارروشندان کھلے ہوئے ہیں اس کے شمال میں صحن ہے جو تقریباً دومیٹر بلند دیواروں سے گھرا ہوا ہے ۳؎۔ آج کل جو سڑک مدینہ منورہ سے قبا کو جاتی ہے اس پر قبا کو جاتے ہوئے