عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وسطِ پاؤں کی ابھری ہوئی ہڈی کونہ ڈھانپے خواہ وہ سرموزہ ہو یا تسمہ دار چپل ہویا دیسی جوتا ہو وغیرہ ۱۰؎ اور نعلین یعنی تسمہ دار چپل کے موجود ہوتے ہوئے بھی دوسرے ایسے جوتے کا پہننا جائز ہے لیکن نعلین کا پہننا افضل ہے کیونکہ اس میں سنت کی متابعت ہے اور دوسری قسم کے جوتوں کے پہننے میں ائمہ کا اختلاف بھی ہے ۱۱؎ (۳۲) عطر فروش کی دکان میں بیٹھنا اور اسی طرح ایسے شخص کے پاس بیٹھنا جائز ہے جس کے پاس ایسی خوشبو ہو جو ہوا کو خوشبو دار کرتی ہو جبکہ اس کے پاس بیٹھنے میں خوشبو سونگھنے کا قصد نہ ہو ۱۲؎ لیکن اگر خوشبو سونگھنے کے قصد سے بیٹھا تو مکروہ ہے کماتقدم ۱۳؎۔ (۳۳) اپنے خادم (ونوکر) کو مارنا جائز ہے جبکہ وہ مارکھانے کا مستحق ہو اس لئے کہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے اپنے غلام کو رسول اﷲ ﷺ کے حضور میں مارا تھا جبکہ اُس نے اُن کا ا ونٹ گم کردیا تھا اور آنحضرت ﷺ نے حضرت صدیق ؓ کو منع نہیں فرمایا ۱۴؎۔ (۳۴) ہیضہ وغیرہ کا انجیکشن اور چیچک کاٹیکہ لگوانا جائز ہے ۱۵؎ ۔…(۳۵) تہبند میں روپیہ یا گھڑی رکھنے کے لئے جیب لگانا جائز ہے ۱۶؎ (۳۶) مسائل اور دینی امور میں گفتگو اور مباحثہ جائز ہے ۱۷؎ مفسدِ احرام (۱) احرام کو فاسد کرنے والی ایک ہی چیز ہے اور وہی حج اور عمرہ کو بھی فاسد کردیتی ہے اور وہ حج کے بارے میں وقوفِ عرفات سے پہلے اورعمرہ کے بارے میں طوافِ عمرہ کا