عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مکروہاتِ تحریمہ:ہر وقت فضول اور لایعنی کلام کرنایا کام کرنا (یعنی جس میں کوئی دینی یا دنیوی فائدہ حاصل نہ ہو۔ جنازے کے نزدیک یاقبرستان میں یامصیبت زدہ کے پاس یانماز پڑھنے والے کے پاس ٹھٹھا، مسخری کرنا،ہنسنا، اللہ کا اسم (اللہ، رحمن وغیرہ) تھوک سے پونچھنا۔ کاغذ کی نشانی جس پر خدا کایا رسول کانام ہو، ورقوں میں رکھنا، مسجد میں جھگڑنایا فضول کلام کرنا، دنیا کے فائدے یا شہرت یا ریاکے لئے وعظ کہنا، سور کی ہڈی یا آدمی کی ہڈی کی دوا بنانا،ترلکڑی یا گھاس کا بلا ضرورت کاٹنا، کمینی رذیل اور نوجوان لڑکیوں اور عورتوں اور فاسق وظالم وبدعتی کی صحبت، دنیا دار کی صحبت جو دنیا کا ذکر کرے اور اللہ اور آخرت کو یاد نہ کرے، جن کی صحبت میں متہم ہونے (جھوٹا بد نامی کا الزام لگنے) کا ڈر ہو جیسے شرابی، زانی، رافضی، خارجی،بدعتی،فاسق،فاجروغیرہ، ان کی صحبت میں بیٹھنا،بالوں کو سیاہ کلف (سیاہ خضاب) لگانا(فریب دہی کے لئے)،البتہ مہندی وسمہ وغیر کا لگانا کہ جس سے بال بالکل سیاہ نہ ہوں،جائزہے، ضرورت سے زیادہ اُونچی عمارتیںبنانا،ذکر یا وعظ کی مجلس یا قرآن مجید پڑھنے والے کے پاس کلا م کرنا،کلام کرنے والوں کے پاس اُونچی آواز سے قرآن مجید پڑھنا، شعبان کی تیسویں تاریخ کو شک کاروزہ (رمضان کے خیال سے) رکھنا، لیکن نفل کی نیت سے خاص آدمیوں کو (یعنی جوصحیح نیت کرسکیں) جائزہے، عام آدمیوں کو بوجہ نہ جاننے نیت کے اور فساد عقیدہ و نیت کے نقصان دہ ہے، آسمان کی طرف غفلت کے ساتھ دیکھنا،تارے ٹوٹتے ہوئے کی طرف غفلت کے ساتھ دیکھنا (یعنی ان سے عبرت حاصل کرنی چاہئے)، چاند کی طرف اُنگلی سے اشارہ کرنا،ہر وقت اُونچے قہقہے سے ہنسنا، خود حیلہ کرنا یاکسی کو سکھاناجبکہ کسی کا حق باطل ہوتاہو۔ مثلا ً زکوٰۃ وغیرہ ساقط کرنے کے لئے بایں طور کہ اگر کوئی زکوٰۃ کی رقم غلّہ (اناج) میں ڈال کر فقیر کو دیدے پھر وہ غلہ مع روپوؤں کے فقیر سے