عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۵۔ حضور کی دعا کی برکت سے ایک د وآدمیوں کاکھانا سینکڑوں آدمیوں نے پیٹ بھر کرکھانا لیا۔اس کے علاوہ آپ کی انگلیوں سے پانی کا ابلنا،درختوں اور پتھروں کا آپ کو سلام کرنا نیز آپ کوسجدہ کرنا۔ کنکریوں کا کلمہ پڑھنا وغیرہ بے شمار آپ کے معجزات ہیں اگرچہ بعض نے آپ کے معجزات کی تعداد چار ہزار پچاس بتائی ہے مگر صحیح یہ ہے کہ بیشمار ہیں اور قیامت تک جو کرامات اولیاء اللہ سے صادر ہوں گی وہ بھی آپ کے معجزات میں شمار ہوں گی۔ جو خرق عادت کسی نبی سے نبوت سے پہلے ظاہر ہوا س کو ارہاص کہتے ہیں، اور کوئی خرق عادت کسی نبی کے پیرو سے ظاہر ہو اور وہ شخص ولی ہو تو کرامت ہے، نیک بندوں اور اولیاء اللہ سے کرامتوں کا ظاہر ہونا حق ہے (کرامات اولیاء حق ) اور مومن صالح سے ظاہر ہو تو معونت کہتے ہیں اور یہ دونوں قسمیں اس نبی کے لئے معجزہ ہیں جس کا وہ شخص پیرو ہے (کیونکہ یہ کرامت یا معونت اس نبی کی پیروی کی برکت سے ہی تو حاصل ہوئی ہے )۔ اگر یہ خرق عادت ایسے شخص سے ظاہرہو جو شریعت کے خلاف چلتا ہو خواہ وہ مدعی اسلام ہو یا کافر، تو قضائے حاجت کہتے ہیں پس اگر وہ بلا ظاہری یا خفیہ اسباب کے ہو تو استدراج ہے اگر وہ اسباب ظاہری یا خفیہ پر مبنی ہو توسحر (جادو ) ہے اسی لئے جادو کو خرق عادت میں شمار نہیں کیا۔ صاحب استدارج وسحر کو ولی سمجھنا اور ان کی خرق عادت کو کرامت جاننا شیطانی دھوکہ اور سخت غلطی ہے۔ایسے کافر سے جو نبوت کا دعویٰ کرے خوارق عادات اس کے موافق ظاہر نہیںہوتا بلکہ اس کے خلاف ظاہر وتا ہے جیسا کہ مسیلمہ کذاب نے کسی ایک آنکھ والے کی اندھی آنکھ کے صحیح ہونے کی دعا کی تو اس کی دوسری آنکھ بھی اندھی ہوگئی اس کو اہانت کہتے ہیں۔