عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سات دروازے ہوں گے ہر دروازے پر دو فرشتے محافظ ہوں گے اس لئے دجال اندر نہ جاسکے گا وہاں سے شہر دمشق کی طرف جہاں امام مہدی ہوں گے روانہ ہوگا۔ امام مہدی لشکر اسلام کاقلب ومیمنہ ومیسرہ درست کرکے اُس سے جنگ کے لئے تیار ہوں گے کہ اتنے میں عصر کے وقت دمشق کی جامع مسجد کے شرقی مینارے پر زرد حُلّہ پہنے ہوئے دوفرشتوں کے بازوؤں پر ہاتھ دھرے ہوئے حضرت عیسٰی علیہ السلام آسمان سے اُتریں گے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام:حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالی نے یہودکے مکر سے بچا کر زندہ سلامت چوتھے آسمان پر فرشتوں کے ذریعے اُٹھا لیا تھا اور وہ اس وقت تک وہیں زندہ موجود رہیں گے جب وہ آسمان سے اتریں گے ذرا سر نیچا کریں گے تو سرسے پسینے کے قطرے ٹپکیں گے اور جب سراٹھائیں گے تو موتیوں کے دانوں کی مانند قطرے گریں گے۔ پھر امام مہدی سے ملا قات کریں گے۔ امام مہدی تواضع سے پیش آئیں گے اور کہیں گے کہ اے نبی اللہ نماز کیلئے امامت کیجئے۔ تب حضرت عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے نہیں بلکہ تم ہی امامت کرو اور میں تو خاص دجّا ل کو قتل کرنے کے لئے آیا ہوں۔امام مسلم کی روایت سے حضرت عیسٰی علیہ اسلام کا امام ہونا معلوم ہوتا ہے۔ غالبا ً پہلے روز امام مہدی نماز پڑھائیں گے تاکہ تکریمِ امت ہو پھر حضرت عیسٰی علیہ السلام بسبب اس کے کہ نبی ہیں واللہ علم۔ اور حضرت عیسیٰ علیہ اسلام دجال کے قتل کے لئے تیار ہوں گے اس وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دم میں یہ تاثیر ہوگی کہ جس کافر کو وہ ہو الگ جائے گی مرجائے گی اور اُن کی ہوا وہاں تک جائے گی جہاں تک ان کی نظر جائے گی پس وہ دجال کاتعاقب کریں گے اور باب لُڈّ (ملک شام کاپہاڑ یا کوئی گاؤں) کے پاس اس کو گھیر لیں گے اور نیزہ سے قتل کرکے اس کا خون لوگوں کو دکھائیں گے اور حضرت عیسیٰ علیہ اسلام اگر اس کے قتل میںجلدی نہ