عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اونچائی پر بیت اﷲ شریف کی دیوار میں بابِ کعبہ کے قریب نصب ہے۔… حرم : مکہ معظمہ کے چاروں طرف کچھ دور تک زمینِ حرم کہلاتی ہے اس کی حدود پر نشانات لگے ہوئے ہیں، اس کے اندر شکار کھیلنا ، درخت کاٹنا ،جانور کو گھاس چرانا حرام ہے ۔… حَرَمی : وہ شخص جو حدودِحرم میں رہتا ہو ، خواہ مکہ معظمہ میں رہتا ہو یا مکہ معظمہ کے باہر حدودِحرم میں رہتا ہو۔…حطیم :بیت اﷲ شریف سے ملحق شمال کی جانب وہ قطعہ زمین ہے جو تقریباً پانچ فٹ اونچی دیوار سے بہ شکل قوس گھرا ہوا ہے اس کو حِجْر اور حظیرہ بھی کہتے ہیں ، یہ قطعہ زمین بیت اﷲ شریف ہی کاحصہ ہے جو حضرت ابراہیم خلیل اﷲ علیہ السلام کے عہد میں کعبہ کے اندر داخل تھا اور قریش مکہ کی تعمیر کے وقت سرمایہ کی کمی کے باعث اس کو خانہ کعبہ سے جدا کردیا گیا تھا۔حِلّ: حدودِ حرم اور حدودِ مواقیت کے درمیان چاروں طرف جو زمین ہے اس کو حل کہتے ہیں کیونکہ اس میں وہ چیزیں حلال ہیں جو حرم کے اندر حرام تھیں …حِلّی : حدودِ حِل کارہنے والا ۔… حلق :سرکے بال منڈانا۔… دم : احرام کی حالت میں بعض ممنوع افعال سرزد ہوجانے سے بکری وغیرہ ذبح کرنی واجب ہوتی ہے اس کو دم کہتے ہیں ۔…ذاتِ عِرق : ایک مقام کا نام ہے جو آج کل ویران ہوگیا ہے ا س میں عرق نامی ایک پہاڑ ہے مکہ معظمہ سے تقریباً تین روز کی مسافت پر ہے، عراق سے مکہ معظمہ آنیوالوں کی میقات ہے ۔… ذوالحلیفہ : مدینہ منورہ سے تقریباًچھ میل کے فاصلہ پر ایک جگہ کانام ہے جو مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ آنے والوں کی میقات ہے ،اسے آج کل بیرِ علی کہتے ہیں۔… رکنِ شامی : بیت اﷲ شریف کا وہ گوشہ جو شام کی طرف ہے یعنی شمال مغربی گوشہ ۔… رکن عراقی : بیت اﷲ شریف کا شمال مشرقی گوشہ جو عراق کی طرف ہے ۔… رکن یمانی : بیت اﷲ شریف کا جنوب مغربی گوشہ جو یمن کی جانب ہے اس کو چھونا سنت ہے ۔ رمل :