عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ترک کرنے کی صورت میں عمرہ کی قضا ایک عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد واجب ہوگی اور ترک کی وجہ سے دم بھی واجب ہوگا جیسا کہ مفصل آگے آتا ہے ۳؎ ۔ جاننا چاہئے کہ ایک احرام پر دوسرے احرام کا اضافہ کرنے (ملانے ) کی عقلی طور پر چار صورتیں بنتی ہیں :۔ (۱) عمرہ کے احرم پر حج کا احرام داخل کرنا ۔…(۲)حج کے احرام پر حج کا احرام داخل کرنا۔…(۳)عمرہ کے احرام پر عمرہ کا احرام داخل کرنا۔ (۴) حج کے احرام پر عمرہ کا احرام داخل کرنا ۴؎ (اب ہر ایک کی تفصیل الگ الگ درج کی جاتی ہے، مؤلف) دویا زیادہ متحد مناسک کو جمع کرنا دو یا زیادہ حج کا جمع کرنا : (۱)جاننا چاہئے کہ دو یا زیادہ حج کے احراموں کو جمع کرنے کی تین صورتیں ہیں :۔ اول دو یا زیادہ حج کا احرام ایک ساتھ باندھنا۔ دوم آگے پیچھے باندھنا بشرطیکہ وقوف کا وقت باقی ہو۔ سوم تاخیر سے یعنی وقوفِ عرفہ کے بعد باندھنا اور تیسری صورت کی دو صورتیں ہیں یا پہلے حج کا حلق کرانے کے بعد دوسرے کااحرام باندھے گا، یا حلق سے پہلے باندھے گا۔ اور پہلے حج کے حلق سے پہلے دوسرے حج کا احرام باندھنے کی بھی دو صورتیں ہیں یعنی یا جبکہ اس کا حج فوت ہوچکا ہو یا فوت نہ ہو اہو ۵؎ (۲) اگر کسی شخص نے دو یا زیادہ مثلاً بیس یا تیس حجوں کا احرام اکٹھا باندھا یا وقوفِ عرفہ کا وقت ختم ہونے سے پہلے یکے بعد دیگرے یعنی آگے پیچھے باندھا تو امام ابو حنیفہ و امام ابو یوسف رحمہمااﷲ کے نزدیک دو یا زیادہ جتنے حجوں کا احرام باندھا ہوگا سب لازم