عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سینے پر لٹکی ہوئی ہوگی وہ اپنی زبان کاٹیں گے اور ان کے منہ سے پیپ جاری ہوگی، ۷۔ ہمسائے کو رنج دینے والے کے ہاتھ پیر کو رعشہ ہوگا،۸۔ حاکم کے سامنے چغلی کرنیوالے آگ کی سولی پر لٹکائے جائیں گے،۹۔ جوشہتوتوں کے تابع ہو کر حقوق اللہ کو ضائع کرتے ہیں ان سے مردار سے بھی زیادہ بد بو آئے گی، ۱۰۔ جو حب دنیا رکھنے ولے اورمتکبر ہیں ان کے ننگے بدن پر لاکھ کا روغن ملاجائے گا (ایک قسم کا روغن جو آگ کو جلدی پکڑلیتا ہے) نعوذ باللہ من الصغائر والکبائر کلھا۔ کبیرہ گناہوں کے علاوہ جو گناہ ہیں وہ سب صغیرہ ہیں۔ مسئلہ: جو صغیرہ پر اصرار کرے گا وہ کبیرہ ہوجائے گا اورکبیرہ پر ہٹ واصرار کرنا کفر تک پہنچا دے گا اورجو کبیرہ کرکے نادم ہوگاا ور آئندہ نہ کرنے کا ارادہ کرے گا وہ معاف ہوجائے گا بشرطیکہ وہ کسی بندے کا حق نہ ہو ورنہ جب تک اپنے حق کو معاف نہیں کرے گا معاف نہیں ہوگا۔ دل کے گناہ اور اُن کا علاج مسئلہ: انسان صرف دل کے گناہ سے ماخوذ نہیں ہوتا مگر جب تک قول یا فعل میں دل کے گناہ مثلاً تکبروغیرہ مذموم حرکات کا اثر ظاہر نہ ہو، اور بعض عالم کہتے ہیں کہ اگر برے کام کی نیت پکیّ اور مضبوط کرلی تو گنہگار ہوگالیکن بعض کے نزدیک گنہگار نہ ہوگا۔ دل سے تعلق رکھنے والے گناہ یہ ہیں:۔ ۱۔ عُلو (اپنی بزرگی کا ارداہ کرنا) ۲۔ عُجب (خود پسندی) ۳۔ تکبر (اپنی بڑائی چاہنا)۔ انسان کو خالص اللہ تعالیٰ کے لئے ہر وقت تواضع کرنی چاہیے، دوسروں پر اپنی بزرگی نہ چاہے اور