عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۱) مفرد حج یا قران کرنے والے کو طوافِ قدوم کرنا (۲) امام کا تین مقامات پر ( مکہ معظمہ ،عرفات اور منیٰ میں) خطبہ پڑھنا (۳) ۸؍ذی الحجہ کو طلوع فجر کی بعد منیٰ میں جانا تاکہ پانچ نمازیں وہاں پڑھ سکے (۴) ۹؍ذی الحجہ کی رات منیٰ میں گزارنا (۵) نویں ذی الحجہ کو طلوعِ آفتاب کے بعد منیٰ سے عرفات کو جانا (۶) عرفات میں زوالِ آفتاب کے بعد غسل کرنا (۷) عرفات سے امام کے بعد روانہ ہونا (۸) عرفات سے واپسی پر ۹؍ ذی الحجہ کے بعد کی رات مزدلفہ میں گزارنا (۹) ۱۰؍ذی الحجہ کو سورج طلوع ہونے سے ذرا پہلے مزدلفہ سے منیٰ کو روانہ ہونا (۱۰)ایامِ قربانی کی راتوں کو منیٰ میں رہنا (۱۱) منیٰ سے واپسی پر وادئ محصب میں ٹھہرنا اگرچہ ایک لحظہ ہی ہو ۔ مستحبات وآدبِ حج (تعداد ۱۴) (۱) مردوں کو تلبیہ بلند آواز سے پڑھنا اور عورتوں کو بلند آواز سے نہ پڑھنا (۲) مرفرد حج والے کا قربانی کرنا (۳) آفاقی کا مکہ معظمہ میں داخل ہونے سے پہلے غسل کرنا (۴) عرفات میں جبلِ رحمت کے قریب قیام کرنا (۵) عرفات میں ظہر کے وقت میں ظہر وعصر کی نماز وں کو ان کی شرائط کے ساتھ جمع کرنا (۶) وقوفِ عرفات کے وقت کثرت سے دعا کرنا