عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
کرنا،کافروں کو بلا ضرورت سلام کہنا، چھینکنے والے کا الحمد (اَلحمُدالِلّٰہِکہنا) سن کر جواب نہ دینا (یَرحَمُکَ اللّٰہ نہ کہنا) اس لئے کہ چھینک کا جواب دینا واجب ہے، ضعیف فقیر کی طرف حقارت سے دیکھنا، دبر یا قبل میں انگلی ڈالنا، غیر مشروع کھیل کھیلنا،بلا ضرورت گھر میں کتا رکھنا، قبر کی زیارت اوروہاں کھڑے ہوکر دعا پڑھنے کے علاوہ سب امو ربدعت ہیں اور امام محمدؒ کے نزدیک قرآن مجید پڑھنا بھی سنت ہے، قبر پر میت کانام یا کوئی قابل تعظیم الفاظ رکھنا،قبر کو چونا،گچ بنانااور اس پر گنبد بنا نا اور قبروں میں مسجدیں او رکنوئیں بنانا بدعت ہے، لیکن قبر کی نشانی کے لئے پتھر وغیرہ گاڑنا یارکھنا یاکتبہ وغیرہ اسی طرح سے طاق وغیرہ بلند جگہ میںلگانا،جس سے بے ادبی کاشبہہ جاتا رہے جائز ہے، بیاہ شادی وغیرہ میں غیرمحرم عورتوں کا حاضر ہونا، اور زینت کرکے مردوں میں آنا،سماع سننا، حال کھیلنا، رقص کرنا، بلا سماع اوررقص کے حا ل ووجد ہونا گناہ نہیں۔ مکروہاتِ تنزیہہ:مکروہات تنزیہی یہ ہیں:۔ اندھیرے میںکھانا،ارواح کو ثواب پہنچایا ہوا کھانا غریبوں کے علاوہ اورروں کو کھلانایا خود جبکہ غریب نہ ہو کھانا، جوتے میں پہلے بایاں پاؤں ڈالنا، نیز گھر یا مسجد میں داخل ہوتے وقت بھی بایاں پاؤں پہلے داخل کرنا، رات کو چراغ کو کھلا جلتا چھوڑنا، برتن یا مشکیزے وغیرہ کا منہ رات کو کھلا چھوڑنا، مغرب کے وقت لڑکیوں کو اورحیوانوں کو چھوڑدینا اوردروازہ بند نہ کرنا (کیونکہ مغرب کے وقت شیطانوں کا زور ہوتا ہے اس لئے دروازہ بند کرکے لڑکیوں اور حیوانوں کو مکان میں رکھے)۔ توبہ و استغفار کابیان جو کوئی ایسا گناہ کرے جس میں کفر یا شرک پایا جاتا ہو وہ مسلمان نہیں رہتا بلکہ کافر اور مشرک ہوجاتا ہے اور جو کوئی بدعت کا کام کرے تو وہ مسلمان تو رہتا ہے لیکن اس کا