عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خلال کرنا اورکلی کرنا، کھانے کے بعد کھلانے والے کے لئے دعا کرنادعا یہ ہے اَللّٰھُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِیْ وَاسْقِ مَنْ سَقَانِیْ اور یہ بھی زیادہ کرے وَبَارِکْ لَہٗ فِی مَالِہٖ وَرِزْقِہٖیا یہ دعا پڑھے اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِصَاحِبِ الطَّعَامِ وِلاٰ کِلِہٖ وَبَارِکْ لَھُم فِیْمَا رَزَقْتَھُمْ وَاغْفِرْلَھُمْ وَارْحَمْھُمُ ـ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم ط کتاب الطہارۃ طہارت کابیان تمہید جاننا چاہئے کہ تمام کتب فقہ میں عبادات کو معاملات ومزاجرات (سزاؤں اورتعزیرات) وغیرہ پر مقدم کیا گیا ہے کیونکہ یہ دوسرے امور سے اہم ہے پھر نماز کو باقی دوسری عبادات پر مقدم کیا گیا ہے کیونکہ ایمان کے بعد یہ سب سے اہم عبادت ہے اور نص قرآن واحادیث سے ثابت ہے طہار ت کو نماز پر مقدم کیا گیا ہے کیونکہ یہ نماز کی کنجی او راس کی شرط ہے اور جو چیز کسی چیز کی کنجی اور شرط ہوتی ہے وہ اس چیز پر طبعاً مقدم ہوتی ہے اس لئے اس کو بیان میں بھی مقدم رکھا جاتاہے (بحر ودروش ملتقطاً) اور تمام شرائط نماز پر