عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
باتیں قرآن مجید اور صحیح حدیثوں میںمذکور ہیں اس میں ذرا شک نہیں کرنا چاہئے، ان کی توہین اور دشمنی کفرووبا ل ہے جو ان کادشمن ہوجائے اُس کا ایما ن ز ائل ہوجاتا ہے۔ (۳)کتابوں پر ایمان کتابوں سے مراد وہ صحفیے اور کتابیں ہیںجو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبیوں پر نازل فرمائی ہیں جن کی تعداد یقینی طور پر معلوم نہیں، ا ن میںسے چار کتابیں مشہور ہیں: ۱۔ توراۃ :یہ حضرت موسیٰ کلیم اللہ علیہ السلام پر عبرانی زبان میں نازل ہوئی اِنَّآ اَنزَلنَا التَّورٰۃَ فِیھَا ھُدًی وَّنُورُ (المائدہ:۴۴) (بیشک ہم نے توراۃ اُتاری، اُس میں ہدایت اور نور تھا )۔ ۲۔ انجیل :یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر آرامی زبان میںنازل ہوئی وَقَفَّینَا بِعیِسَی ابنِ مَریَمَ َوٰاتَینٰہُ الاِ نجِیلَ (حدید:۲۷) ’’ہم نے عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کو ا ن کے پیچھے بھیجا اور انھیں انجیل دی ‘‘۔ ۳۔ زبور :یہ حضرت داؤد علیہ السلام پر عبرانی زبان میںنازل ہوئی وَاٰتَیْنَا دَاؤدَ زَبُوْراO (النساء :۱۶۳)’’اور ہم نے داؤد کوزبور دی ‘‘۔ ۴۔قرآن مجید:یہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر عربی زبان میں نازل ہوا، اِنَّا اَنزَلنٰہُ قُراٰنًا عَرَبِیّاً لَعَلَکُم تَعقِلُونَo (یوسف :۲) ’’بے شک ہم نے اس قرآن کو عربی میں نازل کیا تاکہ تم سمجھ سکو‘‘۔ ان چار بڑی کتابوں کے علاوہ کچھ صحیفے (چھوٹی کتابیں ) حضرت آدم علیہ السلام پر اور کچھ شیث علیہ السلام پر اور حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ علیہما السلام پرنازل ہوئے، اِنَّ ھٰذَالَفِی