عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
نہیں ہے پس اس کے ترک کرنے پر کچھ جزا لازم نہیں ہے ، امام شافعیؒ کے نزدیک یہ واجب ہے اور بعض مالکی فقہا کے نزدیک رکن ہے ۱۳؎ (۲) وقوف مزدلفہ کو صبح صادق طلوع ہونے سے شروع کرکے خوب اچھی طرح اُجالا ہوجانے تک یعنی طلوع آفتاب کے قریب تک دراز کرنا ۱۴؎ (۳)مزدلفہ سے امام کے ساتھ طلوعِ آفتاب سے ذرا پہلے منیٰ کی طرف روانہ ہونا ۱۵؎ وقوفِ مزدلفہ کے مستحبات وآداب : (۱)اگر ہوسکے تو پیدل چل کر مزدلفہ میں داخل ہونا۔ (۲)اگر میسر ہوتو مزدلفہ میں داخل ہونے کے لئے غسل کرنا۔… (۳)اگر ممکن ہوتو وقوف کے لئے جبلِ قزح کے قریب راستہ سے داہنی یا بائیں طرف اُترنا۔ (۴)نماز مغرب وعشا کو شرائطِ جمع کے ساتھ عشاکے وقت میں جلدی بلاتاخیر جمع کرنا۔ (۵) صبح کی نماز طلوع فجر کے بعد اندھیرے میں پڑھنا۔ (۶)دسویں ذی الحجہ کی صبح کی نماز مسجدِ مشعرالحرام میں امام کے ساتھ پڑھنا ۔ (۷)موقف میں قبلہ رو ہوکر دعا و تکبیر وتہلیل و تحمید و ثنا ودرود شریف پڑھنا، تلبیہ کی کثرت کرنا ،اپنے دونوں ہاتھ دعا کی طرح اُٹھانا اور پھیلانا، ہاتھوں کا رُخ اپنے منہ کی طرف کرنا( جیسا کہ ہر دعا کے لئے کرتے ہیں ) اﷲ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے کرنا اﷲ تعالیٰ سے اپنی دینی و دنیوی حوائج کے لئے دعائیں مانگنا اوراذکار وادعیہ ودرود شریف وغیرہ میں خوب