عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
علت کے ہو اس پر کچھ لازم نہیں ہے لیکن علت کے بغیر ایسا کرنا مکروہ ہے ۱۵؎ (جیسا کہ اس کی تفصیل مکروہات میں درج ہے، مؤلف) (۹) مُحرِم کو اپنے سر کے بالوں پر کسی گاڑھی چیز کا لیپ کرنا، (اس لئے کہ یہ بھی سر کوڈھانپنا ہے) اگر چہ وہ لیپ بغیر خوشبو کی چیزکا ہو ۱؎ اور اگر لیپ کسی خوشبو والی چیز کا ہے تو اس پر دو دم لازم ہوں گے ایک خوشبو کے استعمال کی وجہ سے اوردوسرا سر کو ڈھانپنے کی وجہ سے جبکہ وہ لیپ تمام سر یا چوتھائی حصہ پر ایک دن یا ایک رات تک رہا ہو ۲؎ اور اگر سر کو ایک دن سے کم (یا چوتھائی سر سے کم) لیپ کیا ہوتو صدقہ واجب ہوگا اور یہ حکم مرد کے حق میں ہے اورعورت کو اپنے سر کا ڈھانپنا منع نہیں ہے ۳؎ پس اگر کسی نے اپنے سر یاڈاڑھی کو حنا یا وسمہ کا خضاب لگایا یا اپنی ہتھیلی کو مہندی لگائی تواگروہ پانی کی طرح پتلی تھی تو اس پر ایک دم لازم ہوگا اور اگروہ گاڑھی تھی اور اس سے اپنے سر پر لیپ کیا تو مرد پر دودم لازم ہوں گے، ایک دم خوشبو کے استعمال کی وجہ سے اور دوسرا دم سر ڈھانپنے کی وجہ سے اور عورت پر صرف ایک دم خوشبو کے استعمال کی وجہ سے لازم ہوگا ۴؎ خوشبو استعمال کرنا۔تیل لگانا : (۱) نیت و تلبیہ کے ساتھ احرام میں داخل ہونے کے بعد بدن اور کپڑے میں خوشبو کا استعمال منع ہے اگرچہ علاج کے قصد سے ہواور اسی طرح بدن میں تیل لگانا بھی منع ہے خواہ وہ تیل خوشبودار ہو یا بغیر خوشبو کا ہو، اور تیل کپڑوں پر لگانے کے بارے میں ظاہرالمذہب کی بنا پرمنع ہونے کا حکم خوشبودار تیل کے ساتھ مخصوص ہے ۶؎ پس احرام کی حالت میں خوشبو کو ہاتھ سے بھی نہ چھوئے اگرچہ اس کا ارادہ خوشبو لگانے کا نہ بھی ہو ۷؎ کیونکہ وجوبِ