عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مَلْطُوْفًا فِیْ سَائِرِ اُمُوْرِیْ مَرْزُوْقًا رِّزْقًا مُّوَافِقًا حَلَالًاطَیِّبًا وَّاسِعًا مُّبَارَکًا فِیْہِo اَللّٰھُمَّ تَجَاوَزْعَنِّیْ وَاغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَلَا تَرُدَّاَھْلَ الْمَوْقِفِ بِشُوْمِ خَطِیْئَاتِیْ فَاِنَّکَ اَنْتَ الْکَرِیْمُ الْحَلِیْمُ فالْجَوَادُ الْبَرُّ الرَّؤُفُ الرَّحِیْمُ o اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنْ اَکْرَمِ وَفْدِکَ وَاَعْطِنِیْ اَفْضَلَ مَااَعْطَیْتَ اَحَدًا مِّنْھُمْ مِنَ الْقُبُوْلِ وَالرَّحْمَۃِ وَالرِّضْوَانِ وَالتَّجَاوُزِوَالْغُفْرَانِ وَالرِّزْقِ الْوَاسِعِ الْحَلَالِ الطَّیِّبِ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ جَمِیْعِ اُمُوْرِیْ وَمَا اَرْجِعُ اِلَیْہِ مِنْ اَھْلٍ اَوْمَالٍ اَوْوَلَدٍ قَلِیْلٍ اَوْکَثِیْرٍ وَّبَارِکْ عَلَیَّ وَعَلَیْھِمْ اِلٰہِیْ لَا تَخَیِّبْنِیْ مِنْ رَّحَمَتِکَ فَمَا اَسْوَئَ حَالِیْ اِنْ رَجَعْتُ عَنْکَ خَائِبًا اَعُوْذُبِکَ یَاسَیِّدِیْ مِنْ ذٰلِکَ اِلٰہِیْ عُیُوْنُ اٰمَالِیْ اِلَیْکَ نَاظِرَۃٌ وَّاَیْدِیْ مَطَامِعِیْ اِلٰی جُوْدِکَ حَاسِرَۃ’‘ رَبَّنَا اٰتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِیْ الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِoوَاغْفِرْلَنَا وَلِوَالِدِیْنَا وَذُرِّیَّاتِنَا وَاِخْوَانِنَا وَاَھْلِیْنَا وَالْحَاضِرِیْنَ وَالْغَائِبِیْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ وَصَلَّی اﷲُ تَعَالیٰ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ o‘‘ افعالِ شبِ مزدلفہ : جب مزدلفہ قریب آجائے تو مستحب یہ ہے کہ اگر ممکن ہوتو مزدلفہ میں پیدل چل کر داخل ہو اور اگر میسر ہوتو دخول مزدلفہ کے لئے غسل کرنا بھی مستحب ہے کیونکہ یہ حرم محترم ہے اگر غسل نہ کرسکے تو وضو کرلے اور جب مزدلفہ پہنچ جائے تو جبلِ قزح کے قریب ٹھہرے جہاں مسجد بنی ہوئی ہے جس کا نام مشعرالحرام ہے مسجد مشعرالحرام کے قریب راستہ سے داہنی طرف اُترنا افضل ہے راستہ میں نہ ٹھہرے کیونکہ وہ مکروہ ہے ، وادئ محسر کے علاوہ مزدلفہ میں جس جگہ چاہے ٹھہرنا جائز ہے وادی محسر میں ٹھہر ناجائز نہیں، اگر نماز عشا کا وقت شروع ہوجائے تو اسباب اتارنے سے پہلے مغرب اور عشاء کی نماز ایک اذان اور ایک ہی تکبیر اقامت سے ادا کرے دونوں کے بیچ میں سنت نفل کچھ نہ پڑھے بلکہ بعد میں پڑھے پس جب عشا کا وقت داخل ہوجائے تو مؤذن اذان دے پھر تکبیر اقامت کہے اور امام مغرب کی