عمدۃ الفقہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حیض و نفاس اور استحاضہ کا بیان عورت کی فرج سے جو خون نکلتا ہے وہ تین قسم کا ہوتا ہے : ۱۔ حیض، ۲۔ نفاس، ۳۔ استحاضہ حیض کا بیان: حیض وہ خون ہے جو رحم سے بغیر ولادت یا بیماری کے ہر مہینے فرج کے راستے سے نکلتا ہے، اگر پاخانہ کے مقام سے نکلے تو حیض نہیں اور جب وہ یعنی پاخانہ کے مقام سے نکلے والا خدن بند ہو جائے تو غسل مستحب ہوگا، زمانۂ حیض کے علاوہ اور دنوں میں کوئی ایسی دوا استعمال کی جس سے خون آجائے تو وہ حیض نہیں، مثلاً کسی عورت کو مہینے میں ایک دفعہ پانع دن حیض آتا ہو اس کو حیض کے پندرہ دن بعد دوا کے استعمال سے خون آجائے تو وہ حیض